سائنس اور ٹیک

دنیا بھر میں واٹس ایپ کا استعمال تیزی سے جاری ہے، یہی وجہ ہے واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اس بار واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کیلئے بہترین فیچر معتارف کروادیا۔ اب صارفین واٹس ایپ پر اپنی مرضی کی تصویر کو اسٹیکر بناسکتے ہیں، لیکن اس سہولت سے صرف ڈیسک ٹاپ صارفین مستفید ہوسکیں گے،جس سے صارفین اپنی مرضی کی تصویر کو پی این جی اسٹیکر بنا سکتے ہیں۔ اسکا طریقہ کار انتہائی سادہ ہے ، سب سے پہلے وٹس ایپ اوپن کرنا ہوگا، اسکے بعد چیٹ ونڈوز میں...
پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ گفتگو کے آڈیو کلپ کی جانچ کرنے والی کمپنی کے سی ای او اینڈریو گیریٹ کا کہنا ہے کہ اگر کسی آڈیو کو اپنے طریقے سے ریکارڈ کر لیں اور اس کو دوبارہ کسی دوسری ڈیوائس پر ریکارڈ کریں تو بعد میں ہونے والی ریکارڈنگ اصل ہی لگے گی۔ گیریٹ ڈسکوری امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی ہے جو موبائل، آڈیو اور ویڈیو کلپس پر فرانزک کا کام کرتی ہے۔ اس کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو گیریٹ نے کہا کہ ہم تکنیکی لوگ ہیں جن کا کام فرانزک چھان بین ہے ہمارا پاکستان کی سیاست سے...
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک معاشرے کیلئے نقصان دہ ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے فیس بک کے حوالے سے امریکہ میں ایک سروے کیا اور لوگوں سے سوال کیا کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ نے معاشرے پر کیا اثر ڈالا ہے؟ سروے میں شریک افراد میں سے 76فیصد نے رائے دی کہ فیس بک معاشرے کیلئےنقصان دہ ثابت ہورہی ہے، جبکہ 11 فیصد نے اسے فائدہ مند قرار دیا ۔ 13 فیصد کا کہنا تھا کہ فیس بک کا معاشرے کے اچھے یا برا بننے میں...
گاڑیوں کی مارکیٹ سے مصدقہ خبریں دینے والے ادارے پاک وہیلز کے مطابق لوکل مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کے ٹریںڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے سوزوکی پاکستان نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2021 سے ہوگا۔ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 61 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 11لاکھ 13ہزار روپے سے بڑھ کر 12لاکھ 74 ہزار روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 13لاکھ 35ہزار روپے سے بڑھ کر 15لاکھ 80ہزار روپے ہو چکی ہے یعنی گاڑی کی قیمت...
سوزوکی کمپنی نے کی ایک اور 'سستی' گاڑی متعارف کروا دی، کمپنی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا اپ ڈیٹڈ مگر قدرے سستا ورژن متعارف کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے اپنی نئی گاڑی سیلیریو کو بھارت میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، جبکہ پاکستان میں سوزوکی کی یہ گاڑی الٹس کے نام سے تیار کی جاتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے نئی سیکنڈ جنریشن سیلیریو کے 4 مختلف ورژنز پیش کئے گئے ہیں جن میں ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی، زی ایکس آئی اور زی ایکس آئی پلس شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق گاڑی میں متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں،...
پاکستانی فری لانسرز نے آئی ٹی کے شعبے میں کروڑوں ڈالر کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں پاکستانی فری لانسرز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے آئی ٹی کے شعبے میں 10 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز کما کر نیا ریکارڈ بنایا ہے، گزشتہ برس اس عرصے میں فری لانسرز نے8 کروڑ72 لاکھ ڈالرز کمائے تھے۔ امین الحق نے مزید کہا...
چین کی سمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی Xiaomi (شاؤمی) آئندہ سال کے آغاز سے پاکستان میں موبائل بنانا شروع کر دے گی۔ اس مقصد کیلئے کمپنی نے پاکستان کی مقامی پارٹنر ایئرلنک کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوری 2022 میں شاؤمی پاکستان میں اپنے موبائل فونز کی اسمبلنگ شروع کر دے گی۔ اس حوالے سے ایئرلنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دستاویز جمع کرائی ہیں جس کے مطابق شاؤمی آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے اندر اپنی موبائل فون اسمبلنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس معاہدے کے مطابق...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے صارفین کی سہولیت کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم موبائل ایپلیکیشن صارفین کیلئے مزید سہولیات بڑھانے اور پی ٹی اے کی ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کروائی ہے،یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس یعنی ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن، ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم، ویب مواد کی رپورٹنگ...
ٹک ٹاک ہزاروں لوگوں کی کمائی کا ذریعہ ہے، پی ٹی اے ٹیلنٹ کو خراب کر رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کریں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ ٹک ٹاک کا پلیٹ فارم ہزاروں لوگوں کی کمائی کا ذریعہ ہے ایسے تو پی ٹی اے نہ صرف ٹک ٹاک بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی بند کر رہا ہے۔ عدالت ان لوگوں کو دیکھ...
دنیا کی آئی ٹی کمپنی گوگل نے اپنا ویب براؤزر 'کروم' استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے کروم استعمال کرنےو الے صارفین کو ایک سائبر حملے کے خدشے کے پیش نظر خبردار کیا ہے اور ساتھ ہی اضافی سیکیورٹی اور فیچرز کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔ رپورٹ میں امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوگل نے کروم استعمال کرنے والے صارفین کو ایک وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کروم پر خطرناک سائبر...
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے لئے نئی پالیساں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک نے صحافیوں اورسماجی کارکنوں کو عوامی شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کو ہراسانی سے بچانے کے لیے پالیسیاں مزید سخت کردیں ہیں۔ اس ضمن میں فیس بک کے گلوبل سیفٹی چیف اینٹی گون ڈیوس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو ہراسانی اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے پالیسیاں سخت کی گئی ہیں جس کے تحت اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ بھی کیا جاسکے گا۔ عوامی اعداد...
پاکستان میں موجود معروف کار مینوفیکچرر "ہونڈا" نے اپنی 11ویں جنریشن کی سیڈان گاڑی "سوک" کا ماڈل ملک بھر میں متعارف کرانے کیلئے درآمد کر لیا ہے۔ 1973 میں پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ماڈل کے بعد یہ 10 ویں بار ہے جب ہونڈا سوک کو ری ڈیزائن کیا گیا۔ 11 جنریشن سوک کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلے سے بہتر کارکردگی کی حامل گاڑی ہے۔ ہونڈا سوک 2022 میں 4 ورژن ایل ایکس، اسپورٹ، ای ایکس اور ٹورنگ دستیاب ہوں گے۔ نئی سوک پہلے سے زیادہ لمبی ہے جس میں وہیل بیس کو 1.4 انچ بڑھایا گیا ہے...
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترمیم شدہ رولز کے تحت پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی ، پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی ، انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ...
فیس بک کی جانب سے صارفین کو ایک مخصوص سیٹنگ این ایبل کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں صارف کا اکاؤنٹ لاک کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ان تمام صارفین کو ایک انتباہی نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جن کے فرینڈز اور فالوورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور انہیں فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ 15 اکتوبر 2021 تک فیس بک پروٹیکٹ کو ٹرن آن نہیں کریں گے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک...
ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے کچھ عرصہ قبل ایک فیچر متعارف کرایا تھا، صارفین نے اس فیچر کو پذیرائی دی اور ٹویٹر نے اسے سافٹ بلاک کا نام دیدیا۔ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے پیش کیے گئے نئے فیچر کو سافٹ بلاک کا نام دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کسی فالوور کو اس لسٹ میں ڈالتے ہیں تو اس کو اپنی ٹائم لائن پر آپ کی ٹویٹس نہیں دکھیں گی البتہ وہ آپ کو ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کر سکے گا۔ ڈائریکٹ میسیج کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی کو کسی نے سافٹ بلاک کیا ہے تو وہ اس سے معذرت کرکے اپنے آپکو انبلاک...
ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف(ڈی کیو ایل) انڈیکس 2021 میں پاکستان14 درجے تنزلی کے بعد 97ویں نمبر پر آگیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی کیو ایل انڈیکس دنیا بھر کے ممالک میں رہنے والے افراد کو ملنے والی ڈیجیٹل سہولیات کے حوالے سے مرتب کی جانے والی ایک فہرست ہے۔ سال 2021 کی ڈی کیو ایل انڈیکس میں پاکستان 14درجے تنزلی کے بعد 97ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 32ایشیائی ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر28واں ہے۔ ڈی کیو ایل انڈیکس 2021 کے مطابق پاکستان میں رہنے والے افراد نے 3 شعبوں میں معیار کو...
ایشیاء یورپ 25 ہزار کلومیٹر طویل ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل پیدا ہونے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرا بائٹ کا اہم ترین کیبل نیٹ ورک فجیرا کے قریب خراب ہوا جس کے باعث پاکستان سمیت متعدد ایشیاء ممالک میں انٹرنیٹ اسپیڈ سلو ہوگئی ہے۔ ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ بحران کے باعث انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کو دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقل کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی خلل کو دور کرنے اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق...
2 روز قبل دنیا بھر میں فیس بک کی تمام سروسز کی بندش کے باعث ایک نئی میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کو مزید 7 کروڑ نئے صارف مل گئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ خود ٹیلی گرام کی جانب سے سامنے آیا جس کے مطابق فیس بک ، انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس اپ کی سروسز معطلی کی وجہ سے ٹیلی گرام کے صارفین میں 7 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ بانی ٹیلی گرام پاول دروف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس روز فیس بک سروسز معطل ہوئیں اس روز ہمارے صارفین میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ہم فخریہ طور پر یہ کہہ...
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی 7 گھنٹے بندش رہنے کے دوران ہیکروں نے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری کیا ہے جسے بعد ازاں ڈارک ویب پر فروخت کر دیا گیا ہے۔ آن لائن سیکیورٹی اینڈ پرایویسی کی ویب سائٹ "پرائیویسی افیئرز" نے اس حوالے تحقیق کی کہ کیا ایسی خبروں اور دعوؤں میں کوئی صداقت ہے یا یہ صرف افواہیں ہی ہیں۔ مذکورہ ویب سائٹ کے سی ای او مکلوس زولٹان نے کہا ہے کہ اس متعلق جو دعوے کیے جا رہے ہیں وہ اس سوشل میڈیا آؤٹیج (سوشل میڈیا کی طویل بندش) سے پہلے...
معروف چیٹ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ کے نئے فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، کمپنی نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جانے نئے پرائیویسی فیچر میں سیٹنگز اپ ڈیٹ کی گئی ہیں، اس نئے فیچر کی مدد سے مخصوص رابطوں کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کو غیر فعال کیا جا سکے گا۔ اب نئی سیٹنگز کی مدد سے صارفین چاہیں تو اپنا اسٹیٹس کا لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور تفصیلات کو چند مخصوص لوگوں کے لئے چھپاتے ہوئے دیگر کانٹیکٹس کو دکھا سکیں گے۔ واٹس...

Back
Top