
فیس بک کی جانب سے صارفین کو ایک مخصوص سیٹنگ این ایبل کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں صارف کا اکاؤنٹ لاک کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ان تمام صارفین کو ایک انتباہی نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جن کے فرینڈز اور فالوورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور انہیں فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ 15 اکتوبر 2021 تک فیس بک پروٹیکٹ کو ٹرن آن نہیں کریں گے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک کردیا جائے گا جب تک سیٹنگ این ایبل نہیں کرتے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کے لیے فیس بک پروٹیکٹ کو این ایبل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ تک فیس بک کے اوسط صارف کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کی رسائی کا امکان ہے اور ہیکرز اکثر ایسے اکاؤنٹس کو ہدف بناتے ہیں جن کے بہت زیادہ فالوورز ہوں یا اہم پیجز اور گروپس چلارہے ہوں۔
ایسے اکاؤنٹس کے دفاع کے لیے ہی فیس بک نے ایڈوانسڈ سیکیورٹی پروگرام کےتحت یہ سیٹنگ متعارف کروائی ہے۔
اس کو این ایبل کرنے کے لیے فیس بک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی پر کلک کریں۔

وہاں سب سے اوپر ہی فیس بک پروٹیکٹ کا آپشن نظر آجائے گا جس پر گیٹ اسٹارٹڈ کے بٹن پر کلک کریں، یہاں آپ سیٹنگ این ایبل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ نے 2 ایف اے کا انتخاب پہلے ہی کیا ہوا ہے تو وہاں ایڈوانسڈ سیکیورٹی پروٹیکشن کے آپشن پر چیک مارک ہوگا اور اگر وہاں گرین چیک مارک نہیں تو ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فیس بک پروٹیکٹ کو مکمل ان ایبل کرنا ہوگا۔


- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9fb.jpg