"پیس" سب میرین کیبل سے پاکستان فرانس سے منسلک ہو گیا

peaceh1h1i2.jpg

پاکستان اینڈ ایسٹ افریقہ کنیکٹنگ یورپ (پی ای اے سی ای) سب میرین کیبل کی کراچی سے مارسیلیا، فرانس تک کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لئے انفرااسٹرکچر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔

انگریزی اخبار کے مطابق پیس کیبل ابتدائی طور پر پاکستان سے فرانس تک 15ہزار کلومیٹر پر مشتمل زیر سمندر کیبل ہے، جو پاکستان سے سنگاپور تک 6ہزار500 کلومیٹر تک کا اضافی پھیلاؤ رکھتی ہے۔

کیبل کا پاکستان تا مصر سیگمنٹ کراچی اور مصر کو ملاتا ہے جس کی کل لمبائی 5ہزار 800 کلومیٹر ہے۔ یہ کیبل پاکستان سے فرانس تک کنیکٹیویٹی مکمل ہونے کے بعد سروس کے لیے تیار ہے۔

پیس کیبل کا مین ٹرنک سنگاپور، پاکستان، کینیا، مصر اور فرانس میں ہے جس کی شاخیں مالدیپ، مالٹا، قبرص و دیگر ممالک سے جڑی ہیں۔ سب میرین کیبل پاکستان کے بین الاقوامی روابط میں انتہائی تیز، اعلیٰ صلاحیت، کم تاخیر اور ریڈنڈینٹ کنیکٹویٹی میں اضافے کا باعث ہو گی۔

پیس کیبل کی انتظامیہ پر مشتمل سینئر عہدیداروں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کے دوران کنیکٹیویٹی سے آگاہ کیا۔
وفد میں پیس مینجمنٹ کے سی او او سن ژاؤہووا، پیس مینجمنٹ ڈائریکٹر ژانگ ڈونگ ہائی، کمرشل ڈائریکٹر کرس ژانگ اور پیس کیبل کے کنٹری منیجر پاکستان شعیب اشفاق قریشی شامل تھے۔


وفد کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لئے بھرپور دلچسپی ظاہر کی گئی اور پاکستان کو ڈیجیٹل طور پر منسلک کرنے کے عمل میں مزید تیزی لانے کے حوالے سے بھی مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کھادو لنگڑے دے چرسی منڈے کو بتایا ہے کہ گنجے کیا کر رہے ہیں اگر یہ کام عمران کے دور میں ہوتا تو یہ کنجر سڑکوں پر رولا ڈال رہے ہوتے
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
online gaming main ping par kitna fark pade ga ? online gaming se ache khase paise ban jatay hain.