سائنس اور ٹیک

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے چند ٹک ٹاکرز کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے کے واقعے پر بیان جاری کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک مواد یا غیر قانونی رویے کی تشہیر پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے۔ مذکورہ ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک نے واضح کیا کہ اس پلیٹ فارم پر غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم ہر کسی کو اپنے رویے میں احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جب کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت...
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے۔ انہوں نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے رابطہ نامی ایپ کا آغاز کردیا ہے۔ رابطہ ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطات میں عمران خان نے کہا کہ یہاں موروثی سیاست چل رہی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ بن گیا، میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف وہ پارٹی بنے جس میں میرٹ ہو میں پی ٹی آئی کو ایسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ...
یوٹیوب پلیٹ فارم پر شارٹس کے ویوز اب پانچ ٹریلین سے تجاوز کرچکے ہیں اور اسی بنا پر ان کے درمیان اشتہار دکھانے کا ٹیسٹ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ یوٹیوب نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس سے قبل یوٹیوب نے شارٹس ویڈیو بنانے والے کئی افراد کےلیے رقم اور ترغیبات کا اعلان کیا تھا اور اب اسے تخلیق کاروں کے لیے باقاعدہ آمدنی کے لیے بھی پرکشش بنانے کے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ گوگل کے مطابق شارٹس دیکھنے والوں کی تعداد میں بہت نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ویڈیو بنانے والوں کی آمدنی بھی بڑھی ہے۔...
ٹیسلا کےسی ای او ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر خریدنے کی پیشکش کے بعد سے وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے انہیں ایک ملک کو خرید کر اس کے قرض اتارنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ٹویٹر کو 43 بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی کیونکہ انہیں ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونا تھا، تاہم اب انھوں نے بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ اس تمام سلسلے کے دوران وہ سوشل میڈیا کی...
دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔ بین الاقوامی جریدےبلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کیلئے 43 ملین ڈالر کی پیشکش بھی کرڈالی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نےیہ پیشکش بلین ایئر ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی ممکنہ نشست کو مسترد کرنے کے بعد امریکہ کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں کی، ایلون مسک نے جیسے ہی ٹویٹر کو خریدنے کیلئے پیشکش کا اعلان کیا اس...
اسمارٹ فونز یوزرز کیلئے خوشخبری،اسمارٹ فون کی قیمتوں میں 35 فیصد تک کمی کا امکان ہے، ایئرلنک کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کی قیمتیں 35 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں، جبکہ پاکستان میں سیل فون کی قیمتیں 10 سے 15 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں کیونکہ مقامی اسمبلی جون 2022 تک سیل فون کی کل طلب کا 90 فیصد پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹیکنو پیک الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای اوعامر علاوالا نے بتایا کہ جولائی 2020 میں موبائل انڈسٹری پالیسی متعارف ہونے کے بعد سے پاکستان میں نوزائیدہ سیل فون انڈسٹری نے...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 14 کروڑ 40 لاکھ مردوں کے پاس اپنا ذاتی موبائل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 کروڑ 80 لاکھ خواتین اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کرتی ہیں، ملک کی آبادی میں سے 65فیصد مرد اور 25 فیصد خواتین موبائل فونز اور اپنے نام کی رجسٹرڈ سمز کی مالک ہیں۔ انٹرنیٹ کے...
موبائل کی نامور کمپنی ناکیا اب لاپ ٹاپ بھی بنائے گی، ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے اب لیپ ٹاپ بھی متعارف کروادیا،نوکیا کی جانب سے لیپ ٹاپ پیور بک پرو متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی اس لیپ ٹاپ کو 22 ممالک میں فروخت کیلئے پیش کرے گی، اس میں 15.6 اور 17.3 انچ ڈسپلے کے 2 ورژن دستیاب ہوں گے اور وزن بالترتیب 1.7 اور 2.5 کلو گرام ہوگا۔ دونوں لیپ ٹاپ میں انٹیل ایلڈر لیک آئی 3 پراسیسر، جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہوگا، اس میں 2 میگا پکسل ویب کیم بھی موجود ہوگا۔...
پاکستان کے ایک نوجوان سائنسدان نےاپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شمسی توانائی کی افادیت سے متعلق دو عالمی ریکارڈ قائم کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عالمی ریکارڈ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سائنسدان یاسر صدیق نے قائم کیے جو اس وقت جنوبی کوریا کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کوریا انسٹی ٹیوٹ آف انرجی ریسرچ سے منسلک ہیں۔ یاسر صدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک بالکل نئے سولر سیل کی ڈیزائن اور تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس سولر سیل کو...
چینی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم "ٹک ٹاک" نے تین ماہ کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر 60 لاکھ سے زائد پاکستانی ویڈیوز اپنی ایپ سے ہٹا دی ہیں۔ جن ممالک سے سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئیں ان میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئر پلیٹ فارم "ٹک ٹاک" کی جانب سے جاری تازہ ترین "کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ" کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ جن ممالک کی ویڈیوز حذف کی گئی ہیں ان میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے، جہاں خلاف ورزی کی نشاندہی پر پچھلے سال جولائی سے ستمبر تک...
سوشل ميڈيا کی دوستی نے دو گھر اجاڑ ديے، خاتون اور اس کی بہن کو طلاق ہوگئی جبکہ بیٹے نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ماں کو گولی مار دی ۔ تفصیلات کے مطابق ثاقب نے فيس بک پر ڈسکہ کی خاتون سے دوستی کی جو اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں کے درمیان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کا تبادلہ ہونے لگا، بعدازاں نوجوان نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا اور خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ جب ملزم ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی اور خاتون نے مزيد رقم دينے سے انکار کیا تو ملزم نے ويڈيوز خاتون کے گھر...
موبائل فون میں نیوی گیشن کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن "دیشا" کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تحریر کیے گئے مراسلے میں کیا گیا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ مراسلے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس موبائل فون ایپلی کیشن کو فوری طور پر بند کرنے کے اقدامات کرنےکی ہدایات بھی دی گئی ہیں، یہ موبائل فون ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود...
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں آئندہ جمعے سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس میں ہوٹل میں مقیم کھلاڑیوں کو روبوٹ روم سروس فراہم کریں گے۔ اگر ہوٹل میں قیام کی صورت میں آپ ہوٹل انتظامیہ سے کوئی چیز اپنے کمرے میں طلب کریں، کمرے کا دروازہ بجے تو دروازہ کھلنے پر روم سروس بوائے کے بجائے کوئی مشین سامنے آئے تو اب حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیا روبوٹک ورلڈ کی جانب گامزن ہورہی ہے۔ متعدد شعبوں میں روبوٹ انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں چین میں آئندہ جمعے سے سرمائی اولمپکس کا...
چین کی ایک کمپنی کا اعلان ہے کہ وہ ایک ایسے "پروں والے راکٹ" پر کام کر رہی ہے جو مسافروں کو لے کر صرف ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیو یارک تک لیجا سکے گا۔ فی الحال یہ سفر 13 سے 17 گھنٹے کے دوران طے ہوتا ہے۔ یعنی یہ راکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مسافر بردار ہوائی جہاز کا بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ پروں والے اس راکٹ کو چینی کمپنی "اسپیس ٹرانسپورٹیشن" نے تیار کیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ یہ طیارے جیسا دکھنے والا راکٹ مستقبل میں مسافروں کو دور دراز مقامات تک بہت کم وقت میں پہنچانے کے علاوہ مصنوعی سیارچوں...
جمہوریت کا نام نہاد چیمپئن بھارت آزادی اظہار رائے پر حملہ آور ہونے والوں میں سرفہرست۔۔ٹویٹس اور اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروانے میں بھارت پانچ بڑے ممالک میں شامل ٹویٹر نے 2021 کے چھ ماہ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حکومتوں کی جانب سے ٹویٹس ہٹوانے یا پھر اکاؤنٹ معطل کروانے کا دباؤ بڑھا ہے۔ جنوری 2021 سے 30 جون 2021 تک کل 43 ہزار سے زائد ٹویٹس ہٹائے گئے جو سب حکومتوں کی درخواست پر کئے گئے تھے۔ اس طرح کل ایک لاکھ 90 ہزار اکاؤنٹس متاثر ہوئے ہیں۔ ٹویٹر کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹس ڈیلیٹ کروانے کی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سیلولر موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹس کی رجسٹریشن پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافے کی خود ہی وضاحت کردی،پی ٹی اے نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اس حوالے سے ٹوئٹس کردئے۔ ٹوئٹس میں واضح کیا گیا کہ پی ٹی اے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کے لیے اپنا ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس سسٹم عام لوگوں کی سہولت کے لیے بغیر کسی چارجز کے پیش کررہا ہے،اس کا ٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کار سے کوئی تعلق نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق ادارہ صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی مدد...
فنانس سپلیمنٹری بل 2021 میں امپورٹڈ موبائل فونز پر 17فیصد فکسڈ سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد معروف موبائل مینوفیکچرر سام سنگ نے پاکستان میں مقامی سطح پر اسمبلڈ ہونے والے اپنے4 موبائل ماڈلز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلیکسی A52s 256 GB کی قیمت اب 88,999 روپے ہے۔ پہلے اس کی قیمت 99,999 روپے تھی۔ اسی طرح گلیکسی A52s 128 GB کی قیمت بھی 81,999 روپے سے کم ہو کر 71,999 روپے ہو گئی۔ جب کہ A32 128 GB کی قیمت 43,500 روپے تھی، لیکن اب نئی قیمت 39,999 روپے ہے۔...
منی بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے 1300 سی سی تک کی گاڑیوں پر ڈھائی فیصد ایف ای ڈی (فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی) کے نفاذ کے پیش نظر سوزوکی پاکستان نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 19 جنوری 2022 سے ہوگا اور مختلف ماڈلز 29 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔ 660 سی سی سوزو کی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 32 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 12 لاکھ 74 ہزار روپے کی...
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائب کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے بتایا ہے کہ ملک میں آن لائن طریقے سے فراڈ کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے جس میں اسکیمرز بینک ہیلپ لائن سے ملتے جلتے (مشابہہ) نمبروں سے فون کرتے ہیں۔ ایف آئی اے سرائبر کرائم حکام نے بتایا کہ ایسے طریقے سے لوٹنے والے جعلسازی کرنے کیلئے بینک کی مصدقہ ہیلپ لائن سے ملتے جلتے نمبروں سے فون کر کے آپ کی نجی معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔ عمران ریاض نے کہا کہ ایسے جعلساز بینک کی ہیلپ لائنز سے مشابہہ نمبروں سے شہریوں کو فون کرکے خود کو بینک...
بجلی کی بچت کے لئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، آئندہ سیزن میں صرف منظور شدہ پنکھے بیچے جا سکیں گے، کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کا ایس آر او جاری کردیا ہے، آئندہ گرمیوں میں ملک بھر میں صرف وزارت سائنس کی جانب سے منظور شدہ پنکھے فروخت ہوں گے۔ اس ضمن میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں اس وقت 10 کروڑ پنکھے استعمال ہو رہے...