نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کو سستے ترین پیکجز کی خوشخبری سنا دی

netflixaa.jpg

آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کیلئے بڑا ریلیف متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی صارفین کیلئے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

رعایتی قیمتوں پر پیکجز پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے بھی پیش کیا گیا ہے پاکستانی صارفین نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجز تقریباََ 1.6 ڈالرز ہوں گے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے صارفین کو نیٹ فلیکس کا معیاری پیکیج حاصل کرنے کے لیے 10.92 ڈالزر فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے ماہانہ سبسکرپشن فیس کی کمی کا اطلاق ایشیاء، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے چند ممالک میں میں ہوگا۔

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے مارکیٹ میں بڑھتے حریفوں سے مقابلے کیلئے اپنے صارفین کو رعایتی قیمتوں پر پیکج متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
اصل قیمت لگائیں تو خریدے کا کون جبکہ ڈالر 300 پہ جانے کو ہے۔
اب لگتا ہے ایسے ہی پیکجز پر پاکستان چلے گا۔
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Not a single Netflix series is without Gay and Lesbian sex....
Pehlay he khusriaan dee hukoomat a... hun awam nu ve khuser phuser waalay paasay Lao....