سماجی رابطے کی مشہور ترین ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر طرز پر ایک نئی ایپ کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے ٹویٹر کی متبادل ایپ کی تیاری پر کام تو 2022 میں ہی شرو ع کردیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ٹویٹر کی کچھ مخصوص خصوصیات کو انسٹاگرام میں شامل کیا گیا۔
تاہم اب خبریں موصول ہورہی ہیں کہ فیس بک کی جانب سے ٹویٹر کے متبادل ایک ایپ تیار کی جارہی ہے جس کی ابتدائی شکل سےمتعلق کچھ سکرین شاٹس بھی منظر عام پر آئے ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی جانب سے شیئر کردہ ان سکرین شاٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس بک کی متبادل ایپ کی شکل بالکل ٹویٹر سے ملتی جلتی ہے، فیس بک کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی ٹیم نے اس ایپ کی لانچ کیلئے ہائی پروفائل عالمی شخصیات کواپنی ایپ کا حصہ بھی بنالیا ہے۔
فیس بک کی جانب سے ابھی تک اس ایپلیکیشن کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے، یا شائد نام کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے، تاہم کچھ ٹیکنالوجی ویب سائٹس اسے پروجیکٹ 92 یا بارسلونا جیسے نام دیئے جارہے ہیں،کمپنی کی جانب سے ایپ کی لانچ سے متعلق کوئی ٹائم فریم بھی پیش نہیں کیا گیا، امکانات ہیں کہ آئندہ چند ماہ میں فیس بک اپنی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ متعارف کروادے گا۔