ٹویٹر کے سابق مالک نے ٹویٹر کے ٹکر کی نئی سوشل میڈیا ایپ متعارف کرادی

9blueskysjsjjs.jpg

جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ماہر جے گریبر کے ساتھ مل کر "بلیو سکائی" پر کام شروع کیا تھا : ان گیجٹ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی وسابق چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے ٹویٹر جیسا ایک اور پلیٹ فارم "بلیوسکائی" متعارف کروا دیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹویٹر کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

جیک ڈورسی ٹویٹر کے ساتھ ساتھ آن لائن ادائیگیاں کرنے والی کمپنی "سکوئر" کے بھی چیف ایگزیکٹو تھے اس لیے کچھ سرمایہ داروں کی طرف سے ان پر ٹویٹر سے استعفیٰ دینے کیلئے دبائو ڈالاجا رہا تھا جس کی تمام توجہ ٹویٹر پر ہو۔

جیک ڈورسی نے اپنے متعدد ساتھیوں کے ساتھ 2005ء میں ٹویٹر پلیٹ فارم تیار کرنے کے بعد 2006ء میں متعارف کروایا تھا جو جلد ہی دنیا کے سب سے موثر ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر ابھر کر سامنے آیا تھا۔ بعدازاں ٹویٹر کو ایک کمپنی کے طور پر چلایا جانے لگا اور وہ اس کے سی ای او کے طور پر کام کرتے رہے لیکن 2022ء میں ٹویٹر کو دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے خرید لیا تھا۔

ٹوئٹر کی فروخت کے بعد جیک ڈورسی نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ماہر جے گریبر کے ساتھ مل کر "بلیو سکائی" پر کام شروع کیا تھا جس کی ایپلی کیشن آزمائشی بنیادوں پر اینڈرائڈ صارفین کیلئے متعارف کروا دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر "بلیو سکائی" پلیٹ فارم کی تیاری کا کام 2019ء میں شروع کیا گیا تھا لیکن باضابط طور پر متعارف نہیں کروایا گیا تھا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ "ان گیجٹ" کی رپورٹ کے مطابق "بلیوسکائی" ٹوئٹرکی طرح سے کام کرنے والا ایک مختلف پلیٹ فارم ہو گا جس کی فیڈ کو سوشل میڈیا صارفین اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین "بلیوسکائی" پلیٹ فارم پر اپنی مرضی سے موضوعات منتخب کرنے کے علاوہ شیئرنگ کا فیصلہ بھی خود کریں گے۔ "بلیوسکائی" ابھی صرف اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔


بلیوسکائی صارفین اکائونٹ بنانے کے اہل کسی دوسرے شخص کے انوی ٹیشن موصول ہونے کے بعد ہی بنا سکیں گے جبکہ اکائونٹ بنانے کیلئے ای میل ایڈریس بتانا ہو گا۔ کسی کی طرف سے انوی ٹیشن نہ ملنے پر کمپنی کو فراہم کیے گئے ای میل پر کوڈ ملنے کے بعد اکائونٹ بنا سکتے ہیں۔

ایلون مسک کے ٹویٹر خریدنے کے بعد اس پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں متعارف کروئی گئی ہیں جن میں بلیوٹک حاصل کرنے کیلئے ادائیگی کا آپشن بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کی طرف سے ایک روز قبل ہی بلیوٹک کی مفت سروس کو ختم کیا گیا ہے۔ "بلیو سکائی" پر آزمائشی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے جسے جلد ہی باضابطہ طور پر متعارف کروائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

I do not think this will be a success. the name twitter has been advertised very well- the new owner is not a stub, he bought the name. name bluesky is not sexy and attractive like twitter​