ٹوئٹر کا ’بلیو برڈ لوگو‘ بحال کردیا گیا

elonmsuha.jpg

سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو کئی دن بعد بحال کر دیا گیا ہے۔تین اپریل کی شب سے ٹوئٹر پر آئیکونک بلیو برڈ کی بجائے ایک کرپٹو کرنسی سے منسلک کتے کا لوگو نظر آرہا تھا۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے اس کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے حامی ہیں جو 2013 میں ایک مذاق کے طور پر تیار کی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1642946144815943683
ایلون مسک نے اس نمایاں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی، خیال رہے کہ یہ تبدیلی اس وقت آئی ہے جب ایلون مسک نے امریکی عدالت میں درخواست دی تھی کہ ’ڈوج کوائن‘ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 258 ارب ڈالر کے لیے دائر کیے گئے مقدمے کو خارج کیا جائے۔

اب ٹوئٹر کی جانب سے بلیو برڈ لوگو کو واپس لانے سے ڈوگی کوائن کی قدر میں 9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ایلون مسک کے نے 44 ارب ڈالر کی قیمت پر ٹوئٹر خریدا تھا جس کے بعد ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کردیا گیا اور بند اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔
 
Last edited by a moderator: