سوشل میڈیا بے لگام، پی ٹی اے جھوٹی خبروں کی روک تھام میں ناکام

pta11j11.jpg

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) ملک میں سوشل میڈیا کے بے لگام گھوڑے کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی، جھوٹی خبروں اورپراپیگنڈے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں شکایات کے باوجود ابھی بھی 7ہزار سے زائد اکاؤنٹس جھوٹی خبروں اور منفی پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں، پی ٹی اے کی ناکامی کی اصل وجہ سوشل میڈیا کمپنیز انتظامیہ کا رویہ بنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1605939493239869442
رپورٹ میں پی ٹی اے دستاویزات کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران پی ٹی اے کو 15 ہزار سے زائد جعلی اکاؤنٹس کی شکایات موصول ہوئیں۔

ان میں سے صرف 6 ہزار لنکس کو بلاک کیا گیا جبکہ 7ہزار 711 تاحال جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں، ان اکاؤنٹس میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر پلیٹ فارمز کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی اے کو نومبر 2022ءمیں ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف 13ہزار 99شکایات موصول ہوئیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ موصول ہونے والی ان شکایات میں سے 98فیصد کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔


پی ٹی اے کو سیلولر موبائل آپریٹرز کے خلاف سب سے زیادہ 12ہزار 576شکایات موصول ہوئیں۔ سب سے زیادہ 5ہزار779شکایات جاز کے خلاف آئیں جن میں سے 5ہزار 761کا ازالہ ہو چکا ہے۔ دوسرے نمبر پرزونگ کے خلاف 3ہزار 19شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2ہزار 988کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔