کیا پاکستانیوں نے ایک سال میں گوگل کے ذریعے ایک ہزار ارب روپے کمائے؟

googleajjsas.jpg


گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے رواں برس گوگل سے 1000 ارب روپے کمائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے دعویٰ کیا کہ گوگل کے براہ راست صارفین نے 210 ارب روپے کمائے۔ گوگل روزگار کے سالانہ 4لاکھ 10 ہزار مواقع پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بھر میں 350 مواد تخلیق ( کیٹینٹ کرئیٹر) کے 10 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔ 50 فیصد ویوئرز شپ پاکستان سے آتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 5سال میں 1600 گیم اسٹوڈیوز بنے۔اس کے علاوہ 10لاکھ سبسکرائبرز سے زیادہ 5400 یوٹیوب چینل بھی ملک میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد گوگل سے وابستہ ہے، وہ گوگل ایڈسینس، یوٹیوب ویڈیوز، گوگل پلے اور دیگر سروسزسے ہر ماہ اچھی خاصی آمدن کمارہی ہے۔

اسی طرح پاکستانی آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز، فوڈڈلیوری بوائز کا روزگار بھی گوگل سے وابستہ ہے اور وہ گوگل میپ کے ذریعے مطلوبہ لوکیشن پر سواری یا سامان پہنچاتے ہیں۔