ملک میں کورونا میں تیزی،مزید دو اموات،94مریضوں کی حالت تشویش ناک
ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے زور پکڑ لیاہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2 مریض جاں بحق اور 406 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 14 ہزار437 ٹیسٹ میں سے 406 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک میں مجموعی طور پرمثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 81 رہی،سب سے زیادہ سندھ میں 7 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد 3 اعشاریہ 45،پنجاب 1 اعشاریہ 29...