صحت

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا ویکسین مہم کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 15 سال کے بچوں کیلئے بھی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے 15 سے 18 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دیدی ہے، اس عمر کے افراد کو فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق 15 سے 18 برس تک کے افراد کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز 13 ستمبر سے کیا جائے گا، رجسٹریشن کیلئے بچوں کا ب فارم استعمال کیا جائے گا۔ یادرہے کہ این سی او سی...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں 2 کروڑ سے زائد لوگوں کی کورونا کے خلاف مکمل ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔ جبکہ 5 کروڑ لوگ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان کی تقریباً7 کروڑ آبادی کی مکمل ویکسینیشن جیسا مشکل ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پاکستان کی تقریباً 35 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی...

Back
Top