وہ ملک جہاں کورونا وبا شروع ہونے کے بعد اب کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا

corona-case11.jpg


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، کہیں وائرس پر قابو پالیا گیا ہے تو کہیں کیسز کم اور زیادہ ہیں، ایسے میں وائرس کے ڈھائی سال بعد نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ سے ٹونگا واپس آنے والے شہری میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، شہری میں قرنطینہ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں، انتظامیہ کے مطابق متاثرہ شخص کو رواں ماہ ہی میں مکمل ویکسین لگا دی گئی تھی۔

ٹونگا کے وزیر اعظم پوہیوا ٹیونیٹوا نے پہلا کیس سامنے آنے پر آئندہ ہفتے ممکنہ لاک ڈاؤن سے خبردار کردیا،ٹونگا کی کل آبادی ایک لاکھ چھ ہزارہے، آبادی کا بڑاحصہ ٹونگاٹاپو کے مرکزی جزیرے پرآباد ہے ، اور ایک تہائی سے بھی کم آبادی کو ویکیسن لگائی جاچکی ہے۔


وطن واپسی کی پرواز میں ٹونگا کی اولمپک ٹیم کے ارکان موجود تھے جو ٹوکیو گیمز کے بعد سے کرائسٹ چرچ میں پھنسے ہوئے تھے۔

اولمپکس کے لیے روانہ ہونے سے قبل کھلاڑیوں کو مکمل طو پرکورونا سے بچاوکی ویکسین لگائی گئی تھی،نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرائسٹ چرچ سے پرواز سے پہلے متاثرہ شخص کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جہاں کوووڈ کے صرف چار کیسز ہیں، تمام افراد ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔