آئی پی پیز کو مبارک ہو جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب اور بجلی مہنگی ہوگئی

3khaliisisidvssjsisdjdkjdjd.png

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی کامیابی پر کڑی تنقید کردی,انہوں نے کہا تمام آئی پی پیز کو مبارک ہو جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوگیا اور بجلی مہنگی ہوگئی,کراچی پاکستان کو چلانے اور استحکام کی 75 سال سے ذمہ داری لیا ہوا ہے، پاکستان کے بجٹ کا 75 فیصد کراچی دیتا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا اپنے قافلے لٹا کر آنے والوں نے اس شہر اور ملک کو آباد کیا، کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، کراچی کے ٹیکس سے اسلام آباد بھی آباد ہے، دین کے نام پر بنائے گئے ملک کو چلانے اور استحکام کے لیے کراچی کھڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو منڈی بنادیا گیا، اس ملک میں جو پنپتے ہیں وہ پلٹ کر دیکھتے ہیں، ایم کیوایم آج درخت لگا رہے تو کل کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کو بھی ریاست کے اندر ریاست سمجھ لیا جائے۔

نئی سیاسی جماعتیں سیاست دانوں کی ضرورت ہوسکتی ہیں، ملک کی نہیں, گورنر سندھ کی تبدیلی کی افواہوں پر ہم یقین نہیں رکھتے، گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہندوستان اجڑا تو پاکستان بنا، کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کراچی اجڑے گا تو دوسرے شہر آباد ہوں گے۔سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ عمران خان کو کسی سے مذاکرات قابل قبول نہیں نہیں، ملک کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں، تمام آئی پی پیز کو مبارک ہو جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوگیا اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں کہا گیا ہےکہ ریونیو بڑھا کر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ہر ممکن کم کیا جائے گا، بجلی کے بلوں اور ٹیکسز کو فوری طور پر کم کیا جائے گا، بڑے جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈر پر انکم ٹیکس کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا، تاجروں اور ایکسپوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق آئی پی پیز کے معاہدوں پر مکمل نظر ثانی کی جائے گی، آئی پی پیزکے معاملے پرٹاسک فورس قائم ہوگی جو ایک ماہ میں کام مکمل کرے گی، اگست کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو 15 دن کے لیے مؤخر کیا جائے گا، کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی بجلی فی یونٹ کی کمی سے منسلک ہو گی۔

https://twitter.com/x/status/1822646785988513914
 
Last edited:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جماعت نے اگر یہی جھک مارنی تھی تو بڑھکیں نہیں مارنی تھیں تاکہ جو نئے امیر کے آنے سے سراج منافق اور نواز شریف بٹ کی بی ٹیم لاہوری گروپ کی وجہ سے جماعت کا جو تیا پانچہ ہوا تھا اور ہر بار سراج کے پی پی پی اور نواز لیگ کو ووٹ دینے کی وجہ جو ووٹ بینک گھوڑے لگ گیا تھا امید تھئ کہ نیا امیر کیونکہ پڑھا لکھا اور کراچی سے ہے تو وہ لازمی جماعت کو دوبارہ اپنی پالیسی اور سوجھ بوجھ اور سراج اور لاہوری گروپ جیسا منافق نا ہونے کی وجہ سے دوبارہ جماعت اپنئ کھوئی ہوئی ساکھ واپس لے کر دوبارہ اپنا ووٹ بینک کافی حد تک بحال کرلے گی لیکن لگتا ہے لاہوری اور سراج گروپ نے دھرنا ہائی جیک کرکے کراچی کے امیر کو جان بوجھ کر زلیل کرایا ہے اور دھرنا ناکام کراکے بلکہ امیر کو بدنام اور نا اہل بھئ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ بجلی بجائے سستی ہونے کے مہنگی کراکے دھرنا بھی ختم ہوا اور جماعت کا بھرم بھی