ناسا نے زمین کی طرف بڑھتے 2 سیارچوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

11nasaasteroidkjdkjjkd.png

امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن(ناسا) کی طرف سے خلا سے زمین کی طرف بڑھتے ہوئے 2 سیارچوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ناسا کی طرف سے خلا سے زمین کی طرف بڑھتے ہوئے ان 2 سیارچوں سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے KH-32024 اور PK12024 نامی سیارچے آج (10 اگست 2024) کو زمین کے قریب سے گزریں گے۔

ناسا کے ڈیٹابیس کے مطابق KH-32024 نامی سیارچے کی خلا سے زمین کے قریب ترین سے گزرنے کی درجہ بندی کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ یہ بڑی خلائی چٹان 11 اعشاریہ 42 کلومیٹر فی سیکنڈ (41 ہزار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ ) کی رفتار سے زمین کے قریب سے گزرے گی اگرچہ یہ زمین کے نسبتاً قریب آئے گا۔

ناسا کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہ سیارچہ اپنی رفتار میں کمی بیشی کیے گئے زمین کے قریب سے محفوظ طریقے سے گزر جائے گا، سائنسدانوں کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ماہ جون 2037ء میں بھی ایک سیارچے کے زمین کے قریب ترین سے گزرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی دن PK-12024 نامی سیارچہ بھی زمین کے قریب سے گزرے گا جس کا حجم ایک فٹ بال گرائونڈ جتنا بتایا گیا ہے جبکہ اس کا سائز 110 فٹ کے قریب ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارچہ سفر کرتا ہوا زمین سے 40 لاکھ میل دور سے گزرے گا اور ان سیارچوں کے زمین کے قریب سے گزرنے سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ NS-12024 کی Apollo Asteroid کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے جو زمین کے قریب اشیاء (NEOs) کے گروپ کا حصہ بتایا جاتا ہے اور ان کے مدار زمین کے رستے سے گزرتے ہیں اس لیے بعض اوقات زمین کے قریب سے گزرتے ہیں جو خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ناسا کا سینٹر فار نیئر ارتھ آبجیکٹ سٹڈیز (CNEOS) ایسے سیارچوں کی نگرانی کرتا ہے تاکہ کسی بھی غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کیا جا سکے۔
 
M_Shameer

Senator (1k+ posts)
بہترہے ایک بڑا سا سیارہ زمین سے ٹکرا جائے تاکہ زمین پر انسانوں نے یہ جو غدر مچا رکھا ہے اس کا یکسر خاتمہ ہوجائے۔۔ جس طرح ایک شہابِ ثاقب کے ٹکرانے سے زمین سے ڈائینوسار کا وجود ختم ہوگیا تھا، ویسے ہی انسان کا وجود ختم ہوجائے تو یہ سیارہ بہت ہی شانت اور خوش رنگ ہوجائے۔ انسان نے دھرتی پر گند مچا رکھا ہے۔۔
 
Azpir

Intahi pessimistic admi ha tu... Tu khud kyun khala Mai nahi chala jata? Ja bhae or jaan chor is dunya ki.
 
M_Shameer

Senator (1k+ posts)
Intahi pessimistic admi ha tu... Tu khud kyun khala Mai nahi chala jata? Ja bhae or jaan chor is dunya ki.

ابے یوتھیے! تجھے کس نے کہہ دیا میں زمین پر رہتا ہوں۔ میں تو شروع سے ہی مریخ پر رہتا ہوں۔