بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم حسینہ واجد نے امریکہ پر رجیم چینج کر الزام لگادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خبررساں ادارے "اکنامک ٹائمز" نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حسینہ واجد نے بھارت میں اپنے قریبی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اقتدار سے ہٹانے میں امریکہ ملوث ہے۔
رپورٹ کے مطابق معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نےاقتدار چھوڑنے سے قبل ایک تقریر تیار کی تھی حسینہ واجد نے عوامی ردعمل کے شدید ہونے اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیئے جانےکے بعد تقریر کیے بغیر ہی ملک سے جانے میں عافیت جانی اور بھارت چلی گئیں۔
اس خط کے مندرجات انہوں نے بھارت میں اپنے قریبی دوستوں کے سامنے رکھے ہیں ، حسینہ واجد نے انکشاف کیا کہ اگر میں بنگلہ دیش کی خودمختاری سے سمجھوتہ کرنے پر تیار ہوجاتی، سینٹ مارٹن جزیرے کو امریکہ کے حوالے کرنے پر راضی ہوجاتی اور خلیج بنگا ل میں امریکی اثر رسوخ کو بڑھانے کی اجازت دے دیتی تو میں اپنے عہدے پر برقرار رہ سکتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ جان کر افسردہ ہوں کہ بنگلہ دیش میں بہت سے لوگ مارے گئے اور بہت سے کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے، اورلوگوں کے گھروں کو توڑ پھوڑ اور نظر آتش کی جارہی ہے۔