سینئر پاکستانی اداکارہ ریشم نےکہا ہے کہ کسی حکمران نے دکھی انسانیت کیلئے وہ نہیں کیا جو عمران خان نے کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ایک پوڈ کاسٹ میں اداکار احمد علی بٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاست سے متعلق سوال کے جوابپر کھل کر گفتگو کی۔
میزبان احمد علی بٹ نے ریشم سے سوال کیا کہ "سنا ہے کہ آپ کو وزیراعظم شہباز شریف صاحب بہت پسند ہیں"؟
اداکارہ ریشم نے ان کے اس سوال کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ"پلیز، مجھے تو عمران خان بھی بہت پسند ہیں، عمران خان مجھے شوکت خانم کی وجہ سے پسند ہیں، سیاست میں آپ کے نظریات ویسے بھی وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب شوکت خانم اسپتال کا افتتاح ہوا میں وہاں گئی تھی، تب میں بہت چھوٹی تھی، میں اس وقت کرکٹ دیکھنے کی بھی شوقین تھی، مجھے عمران خان اسی لیے پسند ہیں کہ وہ ایک سیاستدان سے زیادہ اچھا دل اور اچھے جذبات رکھتے ہیں، ان کا پاکستان کو لے کر نظریہ بہت اچھا ہے۔
اداکارہ ریشم نے کہا کہ آپ خود بتائیں ایک بڑا انسان ہونا اچھی بات ہے یا بڑا سیاستدان بڑا ہونا؟، میں نے کبھی عمران خان کی مقبولیت سے انکار نہیں کیا، جتنی دیوانگی لوگوں میں عمران خان کیلئے ہے وہ تو کسی باہر کے ملک کے صدر کیلئے بھی نہیں ہے، لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت بار کہہ چکی ہوں کہ عمران خان نے جو دکھی انسانیت کیلئے کیا ہے وہ کسی حکمران نے نہیں کیا۔