غریب شدید گرمی میں مہنگی بجلی کے شکار،افسران کی عیاشیاں،خالی دفتر بھی ٹھنڈے

2sarkakjdjkdkjkjkjs.png

پاکستانی عوام جہاں شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں وہیں سرکاری افسران بجلی کا استعمال ’مالِ مفت دل رحم‘ کی طرح کرتے ہیں, واپڈا کے ایک دفتر میں ایسی ہی ایک مثال دیکھنے کو ملی, لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ’لیسکو‘ کے افسران کے خالی دفاتر میں بھی ایئر کنڈیشن چلتے رہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے لیسکو کے دفتر کا دورہ کیا تو حقیقت سامنے آئی۔


لیسکو کے اسی دفتر میں جہاں افسران کے خالی دفاتر میں ایئر کنڈیشن چلائے جارہے ہیں تو وہی بجلی کی بچت مہم کے حوالے سے لکھا ایک بینر بھی دیکھا جو بے بس عوام کو منہ چڑا رہا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1821981609601724797
ٹیم سر عام نے تین دن تک ان خالی دفاتر میں ایئر کنڈیشن چلانے کی ریکارڈنگ کی، افسر چاہے دفتر آئے یا نہ آئے ان کے شاہانہ دفاتر کے اے سی صبح نو بجے سے شام تک 16 ٹمپریچر پر چلا دیے جاتے ہیں۔
واپڈا کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے اس بے قاعدگی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور ٹیم سرعام پر ہی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ سے توہین آمیز لہجے میں بات کی لیکن جب انہیں ثبوتوں کے ساتھ ویڈیوز دکھائی گئیں تو انہوں نے چپ ہوگئے۔

ٹیم سرعام کو دیکھ کر عمارت کے نچلے حصے میں موجود وہ دفاتر کے ایئر کنڈیشن بھی بند کردیئے گئے جس میں ملازمین بیٹھے کام کررہے تھے۔لیسکو کے ڈی جی ایڈمن نے ’ٹیم سرعام‘ کی ساری روداد سننے کے بعد سختی سے نوٹس لینے کی یقین دہانی کروائی۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
Pakistan ki dharti hmari maa ki tarhan hai ... phr aik k US senator ki Pakistan se mutaliq baat yad ajati hai k pese k liay yeh sb kch kr sakte hain