بنگلہ دیشی طلبہ اشتعال دلانے والے صحافیوں کے خلاف بھی میدان میں آ گئے

16nangsstususagissjsssjourno.png

بنگلہ دیش میں سیاسی انقلاب کے دوران طلبہ تنظیموں نے صحافیوں کے خلاف بھی ایکشن شروع کردیا ہے اور 51 صحافیوں کے خلاف مطالبات پیش کردیئے ہیں۔

بنگلہ دیش کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ تنظیم "اینٹی ڈسکریمینیشن اسٹوڈنٹس موومنٹ" کے تحت تحریک چلانے والے طلبہ نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران عوام اور طلبہ کے خلاف اشتعال دلانے والے 51 صحافیوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

طلبہ تنظیم کے عہدیداروں نے ان صحافیوں کی فہرست نیشنل پریس کلب کو پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان صحافیوں پر پریس کلب اور تمام میڈیا کے اداروں میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے ، شیمال دتا اور فریدہ یاسین سمیت دیگر غدار صحافیوں کے خلاف کارروائی کیجائے جنہوں نے عوام اور طلبہ کے خلاف کشیدگی پھیلانے کیلئے اشتعال دلانے کی کوشش کی۔

طلبہ تنظیم کی جانب سےجاری کردہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ 51 صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، مذکورہ افراد صحافت کا لبادہ اوڑھ کر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو ریاستی و قومی مفادات کے خلاف ہیں، ان صحافیوں کا پریس کلب سے اخراج کیا جائے اور صحافتی سرگرمیوں میں ان کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔
 

Democratics

Senator (1k+ posts)

ISF to launch movement for release of Imran, restoration of ‘true democracy’​

PESHAWAR: Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)-affiliated Insaf Students Federation (ISF) on Friday announced launching a movement for the release of party’s founder Imran Khan and restoration of a true democracy in the country (KPK).
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
جب بھی ایسا وقت پاکستان میں آئے گا، جو کہ انشااللہ ضرور آئے گا، تو پاکستان میں تو دو چار سُچّے دانوں کے علاوہ کوئی بچے گا ہی نہیں