قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھتیں ٹپکنا شروع، جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دی گئیں

8parliamrnnsjtttt.png

اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کی عمارت کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئی ہیں، چھتیں ٹپکنے کی وجہ سے عمارت میں جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں اسلام آباد میں ہونے والی بارشوں کے دوران جگہ جگہ سے ٹپکنا شروع ہوگئی ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر چھتوں سے لیکج کو روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔


چھتوں کے ٹپکنے کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عمارت کے اندر جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دی گئی ہیں۔

سی ڈی اے نے ہدایات ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں پر لیکیج روکنے کیلئے کیمیکل کا استعمال شروع کردیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کے جوڑوں کو واٹر پروف لیکیج پروف کیمیکل سے فل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ رات سے مسلسل بارش کا ایک سلسلہ جاری ہے، شہر میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش جاری ہے۔
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
Iss ka every year arbooo ka maintainence budget koon kha reha hay. Waisay iss building ko gira doo awam ka khon chos rahay hain corrupt politicians