بجلی کا بھاری بھرکم بل آنے پر غریب محنت کش نے ٹرین کے نیچے سر دے دیا

13kotradskiisjkdjkdjkdjkhh.png

قصور میں بجلی کا 10 ہزار روپے بل آنے پر غریب آدمی نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے 38 سالہ منیر نے بجلی کا 10 ہزار روپے کا بل آنے پر تین بچوں کے باپ نے دلبرداشتہ ہوکر ٹرین کے نیچے آکر اپنی جان دیدی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منیر پہلے ہی غربت کے باعث شدید پریشان تھا اور گھر میں فاقہ کشی تک کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی کہ 10 ہزار روپے کا اضافی بل آگیا جس پر بیوی سے جھگڑا ہوگیا۔
غربت، زائد بل کی پریشانی اور بیوی سے لڑائی کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے چھوٹے بیٹے کو لے کرکوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن چلا گیا،اسٹیشن پر اس وقت کراچی سے سیالکوٹ جانے

والی ٹرین علامہ اقبال کھڑی تھی منیر نے اپنے چھوٹے بچے کو گود سے اتار کر اپنا سر پٹری پر رکھا اور ٹرین چل گئی ۔

منیر نے اپنا سر ٹرین کی پٹری پر رکھ دیا اور ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی جس سے منیر کاسر دھڑ سے الگ ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق متوفی انتہائی غربت کا شکار تھا، گھر میں فاقہ کشی تک کی صورتحال تھی، واپڈا کی جانب سے ساڑھے دس ہزار بل ملنے پر اس کی بس ہوگئی، متوفی کی لاش گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔

https://twitter.com/x/status/1822623362771771827
 

Panthar_pk

MPA (400+ posts)
you are sick no need to show the picture, there is a reason why social platform like youtube and others have rule to blur or sensor such graphic content
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
اور بچے پیدا کرو، اور غربت بڑھاؤ۔ ایسے ہی خودکشیاں کرکرکے یہ قوم مرے گی۔ ان کو سادہ سی بات سمجھ نہیں آتی کہ اپنے وسائل کے حساب سے بچے پیدا کرو، نہیں کچھ پلے تو شادی ہی مت کرو۔ اب یہ بھکاری جو اپنا پیٹ نہیں پال سکتا تھا، وہ تین بچے پیدا کرکے بیٹھا تھا، خود تو مرگیا، اب اس کے بچوں کو اور بیوی کو کون سنبھالے گا۔ عورت کو اس جاہل معاشرے کے لوگ اس قابل نہیں کرتے کہ وہ بھی معاشی طور پر خودکفیل ہوسکے۔ اس کو تو برقعے اور پردے میں ڈھانپ کر گھر کی چاردیواری میں بند کردیتے ہیں۔ ایسی جاہل قوم کا یہی انجام ہونا ہے۔۔