وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ارشد ندیم کی انعامی رقوم پر ٹیکس وصولی سے متعلق خبروں پرردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے والے پاکستانی ایتھلیٹ کو ملنے والی انعامی رقوم پر ٹیکس وصولی کی خبروں پر ایف بی آر کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ترجمان ایف بی آر بختیار محمد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ان خبروں کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والے ملکی و غیر ملکی انعامی رقومات پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انعامی رقوم پر انکم ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا، انکم ٹیکس قوانین میں اولمپکس مقابلوں میں حاصل ہونےو الی رقوم پر ٹیکس کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے، ویسے بھی ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم کو پاکستان بھر سے تقریبا 20 کروڑ سے زائد کی انعامی رقم، اپارٹمنٹس اور گاڑیوں کے تحائف ملے ہںگ جبکہ ورلڈ ایتھلیٹس فڈرریشن نے ارشد ندیم کو 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کات ہے، خبریں تھیں کہ ایف بی آر نے ارشد ندیم کو ملنے والی اس انعامی رقم پر ٹکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق فائلر کو کل رقم کا 15 فصدٹ جبکہ نان فائلر کو 30 فصد ٹکسد ادا کرنا ہوگا، اگر ارشد ندیم فائلر ہںی تو انہں تقریبا 30 کروڑ روپے کا ٹکسآ دینا ہوگا تاہم اگر وہ نان فائلر ہوئے تو انہںئ تقریبا 6 کروڑ روپے ٹکسو ادا کرنا ہوگا۔