کاروبار

پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں تاہم اب معاملے آگے بڑھتا نظر آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس آج سینیٹر طلال چوہدری کی صدارت میں ہوا جس میں نجکاری کمیشن کے سیکرٹری عثمان باجوہ کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے آپریشنز کیلئے خریدار کو فوری طور پر تقریباً 425 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنی پڑے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو خریدنے...
اداروں کی نجکاری نا ہونے کے باوجود فنانشل ایڈوائزرز کو اربوں روپے کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران سامنے آیا، سیکرٹری نجکاری نے کہا کہ اداروں کی نجکاری نا ہونے کی وجہ سے فنانشل ایڈوائزرز کو گزشتہ پانچ سالوں میں تقریبا 2 ارب روپے کی ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ فنانشل ایڈوائزرز کو یہ ادائیگیاں پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری کیلئے کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک اکاؤنٹس میں قانونی طور پر محفوظ رقم کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں میں قانونی طور پر محفوظ رقم کے حوالے سے معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانے کے اجلاس میں زیر غور آیا، سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بینک ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ بل کے تحت بینکوں میں رکھی گئی 5 لاکھ روپے تک کی رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا،...
بجلی کا بل ہے تو چھوٹا سا کاغذ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کاغذ کےذریعے آپ صرف بجلی کا بل نہیں دیتے بلکہ متعدد ٹیکسز اور ڈیوٹیز بھی ادا کرتے ہیں۔بجلی کے بل کا سائز تو بہت چھوٹا ہوگیا لیکن اس پر درج ٹیکسز بڑے ہوگئے ہیں۔ آپ اپنے بلز میں 2 قسم کے ٹیکسز دیتے ہیں، ایک ٹیکس تقسیم کار کمپنیوں کے ہوتے ہیں اور دوسرے حکومتی ٹیکسز۔۔ حکومتی ٹیکسز میں پہلا ٹیکس فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ہے۔ ٹیکس فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا انحصار پٹرولیم مصنوعات اور فرنس آئل کی قیمتوں پر ہوتا ہے، جو بجلی آپ نے گزشتہ ماہ...
سعودی عرب پاکستان کے ریکوڈک کے 25 فیصد شئیرز کے بدلے پاکستان کو کیا دے گا؟ عامرمتین کے انکشافات نجی چینل کے شو میں صحافی عامرمتین نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے کہا ٹھیک ہے ہم آپ کو پانچ ارب ڈالر اور تیل کی سہولت دیتے ہیں مگر آپ اپنے ریکوڈک کے 25% کے شیئرز میں سے 15% ہمیں دیں۔ عامرمتین کا کہنا تھا کہ اب ہم ایک نئی صورتحال میں پھنس گئے ہیں ۔ ہم جب ایسے bilateral ممالک سے قرض اور ڈیپازٹ لیتے ہیں یہ بہت بھاری قیمت پہ ملتا ہے۔ یہ ڈپلومیسی اور سیکورٹی کی بنا پہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
پاکستان بینکوں میں ایک کروڑ چالیس لاکھ بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے پڑے ہیں جنہیں 10 سالوں سے بالکل چھیڑا بھی نہیں گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں میں صارفین کی رقوم کے حوالے سے ایک انوکھا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق تقریا ڈیڑھ کروڑ پاکستانی ایسے ہیں جو مجموعی طور پر 97 ارب روپے کی رقم بینکوں میں رکھ کر بھول گئے ہیں، بینکوں میں موجود اس رقم کو 10 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ پاکستان میں ایک طرف بھوک اور غربت کے باعث لوگ خودکشی کرنے پر موجود ہیں مگر دوسری طرف ایک طبقہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے ملک میں سمگل ہونے والی گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم لائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصاً افغانستان کے سرحدی علاقوں سے چمن ودیگر راستوں سے بلوچستان سمگل کی جانے والی گاڑیاں جنہیں بعدازاں بھاری منافع کمانے کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں پہنچایا جاتا ہے کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ پچھلے چند دنوں سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک خبر چل رہی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف...
گیس لائن بچھانے میں ناکامی پر ایران نے پاکستان کو اپنا آخری نوٹس جاری کر دیا,جس میں کہا گیا تہران کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ گیس کے حصول کے لیے 180 دن کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن کے دوران اپنی زمین پر آئی پی گیس پروجیکٹ کے تحت پائپ لائن کی تعمیر نہ کرنے پر پاکستان کیخلاف اگلے ماہ ستمبر 2024 میں فرانسیسی قانون کے تحت پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔ سینئر سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو 2014 سے 10 سال کی تاخیر کا سامنا ہے,جی ایس پی اے پر 2009 میں فرانسیسی قانون کے تحت دستخط...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے حالیہ دستاویزات کے مطابق، کارپوریٹ زرعی فارمنگ کے لیے فوجی زیرِ انتظام کمپنی کو لیز پر دینے کے لیے 48 لاکھ ایکڑ سرکاری زمین کی نشاندہی کی ہے۔ نو اگست کو، قومی اسمبلی کے ایک اجلاس کے دوران، ایک رکنِ پارلیمان نے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ سے حکومت کے زرعی کاشتکاری کو بڑھانے کے اقدامات کے بارے میں سوال کیا۔ جواب میں، وزیر رانا تنویر حسین نے گزشتہ پانچ سالوں میں فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے اور کاشتکاری کے رقبے کو وسعت دینے کے لیے مختلف سرکاری...
پاکستان میں اے ٹی ایمز کی ممکنہ بندش کی خبروں پر پی ٹی اے کی وضاحت پاکستان میں اے ٹی ایمز خی ممکنہ بندش پر پی ٹی اے نے وضاحت دے دی,پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اے ٹی ایم سروسز کی ممکنہ بندش سے متعلق خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ پی ٹی اے نے کہا میڈیا میں پھیلی خبریں جعلی ہیں, ایل ڈی آئی نیٹ ورکس عدم دستیاب یا بند نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے آئی ٹی یا مالیاتی سیکٹر بشمول اے ٹی ایم نیٹ ورکس متاثر ہونے کے ممکنہ طور پر کوئی امکانات نہیں ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق میعاد ختم ہونے والے ایل ڈی آئی...
پاکستان میں مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے,انٹرنیٹ کی سُست رفتاری نے جہاں صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا وہیں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کا کام بھی متاثر کردیا, اردو نیوز کے مطابق کراچی کے ایک ریستوران کے باہر فوڈ ڈیلیوری کرنے والے متعدد موٹرسائیکل سوار اپنے فونز ہاتھوں میں لیے انٹرنیٹ کی سُست رفتار سے پریشان نظر آئے جو اُن کے کام کو متاثر کر رہی ہے۔ ڈیلیوری بوائے محمد طارق نے بتایا اُن کے ساتھی ’شفٹ شروع کرتے وقت مشکل کا شکار ہیں کیونکہ انٹرنیٹ کنیکٹ نہیں ہو رہا, انٹرنیٹ کی بندش اور سُست...
عالمی ادارے وژول کیپٹل کے مطابق اس وقت عالمی قرضہ 315 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وژول کیپٹل کی جانب سے دنیا کے قرضہ جات کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قرضہ دنیا کی مجموعی جی ڈی پی کا 370 فیصد ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2020 سے 2024 کے درمیان چار سالوں میں عالمی قرضے میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ دنیا کی تاریخ میں قرض بڑھنے کی سب سے زیادہ شرح ہے،اس سے قبل کووڈ19 کے دوران عالمی قرضے میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا تھا اور ان پانچ سالوں میں عالمی قرضہ 220...
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے حکومت سے سرمایہ کاروں کو اعتماد دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ایکس چینج کمپنیاں ماہانہ بنیاد پر حکومت کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کر رہی ہیں۔ کراچی میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا پاکستان میں زرمبادلہ کی کوئی قلت نہیں صرف اعتماد کی ضرورت ہے۔ ملک بوستان نے کہا کہ ایکس چینج کمپنیاں ماہوار 40 کروڑ ڈالر حکومت کو فراہم کر رہی ہیں اور...
پاکستانی عوام بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں,اتنی آمدنی نہیں جتنے بل آرہے ہیں, اور اب تو بجلی کے بل گھر کے کرائے سے زیادہ مہنگے ہیں, بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بڑا انکشاف کردیا,بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے ہیں۔ پاکستانی گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل اداکررہے ہیں،پاکستان میں بجلی جولائی میں 18فیصدمہنگی ہوئی۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں بجلی کے نرخ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بڑھائے گئے،پاکستان آئی ایم ایف سے7ارب ڈالرقرض...
بینک فراڈ سے کیسے بچا جائے, سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سمپل مین کے نام سے ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسکیمر متاثرہ شخص کو 15 نمبرز پر مشتمل ایک نامعلوم موبائل فون کال موصول ہوتی ہے، فون کرنے والا پُرزور انداز میں کہتا ہے کہ وہ آپ کے بینک سے کال کر رہا ہے۔ جعلساز اس دوران دعویٰ کرتا ہے کہ صارف کے بینک اکاؤنٹ کی فوری تصدیق کی ضرورت ہے اور کال کرنے والا متاثرہ شخص کو ایک ویب سائٹ وزٹ کرنے کا کہتا ہےمتاثرہ شخص کے ویب سائٹ پر جانے کے بعد اسے ’یو پی آئی‘ کے ذریعے...
ملک بھر کے شہری اس وقت بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں جس سے ریلیف کے لیے حکومت کی طرف سے بہت سے دعوے اور وعدے کیے جاتے رہے ہیں تاہم اب حکومت نے آئی پی پیز معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے 90ء کی دہائی میں انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے زیرسربراہی قائم کی گئی ٹاسک فورس کی طرف سے اس حوالے سے فریم...
عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار اور آئی پی پیز کو نوازا جارہاہے,آئی پی پیز کو 168 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ملنے کا انکشاف سامنے آگیا۔ اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دینے کا انکشاف پچھلے مالی سال کی آڈٹ رپورٹ میں ہوا،نجی بچلوں گھروں کو منافع والی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ دینا ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا یہ ٹیکس چھوٹ 220 نجی بجلی گھروں کا کاروبار کرنے والی شخصیات کو دی گئی ہیں،انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز پاور پالیسی اور ٹیکس قوانین کی پاسداری نہیں کررہے۔ آئی پی پیز کی کاروباری سرگرمیوں کو...
مالی سال 2024 میں تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس ادائیگی میں ٹیکسٹائل برآمد کنندگان سے بازی مارلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 224 میں تنخواہ دار طبقے نے367اعشاریہ8 ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے اور ٹیکس ادائیگی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر نے 111اعشاریہ 23 ارب کا ٹیکس ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر نے 946 ارب روپے جبکہ پیٹرولیم سیکٹر نے 413 اعشاریہ 48 ارب روپے سے قریب ٹیکس ادا کیا ہے، تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کرنے والا تیسرا بڑا سیکٹر بن کر سامنے آیا...
تنخواہ دار طبقہ پہلے ہی مسائل کا شکار ہے, مہنگائی اور دیگر مشکلات سے لڑ رہے ہیں,ایسے میں اس طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ریلیف کا کوئی انتظام نہیں,وفاقی وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارہ کے ایگزیکٹیو بورڈ میں قرض پروگرام کی منظوری سے قبل تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کو مشکل قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو تنخواہ دار طبقے کے لیے ممکنہ ریلیف سے متعلق آپشنز سے آگاہ کیا جاچکا ہے,اب آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا,تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس...
پاکستان میں برسراقتدار مختلف سیاسی جماعتوں کے حوالے سے وفاقی وزارت اقتصادی امور کی طرف سے اہم ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کون سے برسراقتدار سیاسی جماعت کے دور میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے سب سے زیادہ قرض لیا گیا اور کون سے سیاسی جماعت نے اپنے دوراقتدار میں قرضوں پر سب سے زیادہ سود ادا کیا اور کون سے جماعت نے سب سے زیادہ قرض لیا۔ وزارت اقتصادی امور کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم...

Back
Top