صحافی شہباز رانا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام تک ہر پاکستانی کا فی کس قرض 302,000 روپے تک پہنچ گیا، جو 11.3 فیصد یا 30,690 روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
انکے مطابق حکومت بجٹ خسارہ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے مطابق محدود کرنے میں ناکام رہی، اور بجٹ خسارہ قانونی حد سے دوگنا بڑھ کر 7.7 کھرب روپے (جی ڈی پی کا 7.3 فیصد) ہو گیا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری قرض میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 62.9 کھرب روپے سے بڑھ کر 72.3 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔ قرض پر بڑھتے ہوئے سود اور شرح مبادلہ میں کمی نے...