کاروبار

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی پر مثبت اقدام اٹھاتے ہوئے رقم فراہم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مثبت اقدام اٹھایا گیاہے اور اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے سے منی مارکیٹ کو رقم فراہم کر دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کمرشل بینکوں کو 11 ہزار 647 ارب 55 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں، بینکوں کو دو مختلف مدتوں کے لیے رقم فراہم کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 7 دنوں کے لیے کمرشل بینکوں کو 2 ہزار 643...
پاکستان کو درپیش مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ آئی پی پیز ہیں جن کا کردار پچھلے کچھ عرصے سے زیربحث ہیں اور اب انہیں پچھلے سال حکومت کی طرف سے کی گئی ادائیگیوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہے۔ پاکستان کے عوام کو اس وقت دنیا بھر کے ملکوں سے زیادہ مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس میں سب سے بڑا کردار انہی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا ہے جنہیں پچھلے سال بھی اربوں کی ادائیگیاں کی گئیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں برسراقتدار رہنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کی...
چین کا ترقی پذیر ممالک کے لئے اہم اقدام سامنے آگیا,چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا,چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات کو زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے ایک اعلان کے مطابق انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے چین کی جانب سے کھلے پن کو وسعت دینے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی خاطر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2024 سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات...
ایک آئی پی پی کمپنی نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر کمپنی بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ریٹرن آف ایکیوٹی میں 8 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمران خان نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریٹرن آف ایکیوٹی کو رضاکارانہ طور پر 18 سے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر آئی پی پی کمپنی مالک شہریار چشتی نے کہا کہ ہم نے قیمت میں کمی کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ صارفین بجلی خرید...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بڑا انکشاف کردیا,کہا امریکی دباؤ پاکستان کو ایران پائپ لائن معاہدہ پورا کرنے نہیں دے رہا نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا ایران سے پائپ لائن معاہدہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہم 18 ارب ڈالرز کہاں سے دیں گے؟ خواجہ آصف نے کہا موجودہ مالی حالات میں ہم 18 ارب ڈالر نہیں دے سکتے ہیں، امریکا سے اس معاملے پر ڈپلومیسی کی جائے تاکہ واشنگٹن ہمیں ایران کا ساتھ کیا گیا,معاہدہ مکمل کرنے دے وزیر دفاع نے مزید کہا ایران عالمی عدالت جارہا ہے تو اسے اپنے حقوق کا...
عاطف میاں سمیت دیگر بین الاقوامی ماہرین نے حال ہی میں خبردار کیا کہ پاکستان کو ایک تاریک مستقبل کا سامنا ہے، کیونکہ اس کی معیشت ایک خطرناک حال میں ہے، انہوں نے پاکستانی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ ان انتباہی اشاروں کو نظرانداز نہ کرے اور صحیح وقت پر درست اقدامات کرے، تاہم ناقدین کہتے ہیں کہ پاکستان کی قیادت قوم کی معیشتی مشکلات کو حل کرنے کے بجائے زیادہ تر داخلی سیاست میں مشغول ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں نے بحران کو برقرار رکھنے والی تین اہم ”قرض کے دائروں“ کی نشاندہی کی ہے،...
پی آئی اے کی خریداری کے خواہشمندوں افراد نے حکومت کی بڑی شرائط ماننے سے انکار کردیا, بولی دہندگان پی آئی اے میں 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، فلیٹ سائز میں اضافے اور مخصوص روٹس پر آپریشنز جاری رکھنے پر بالکل راضی نہیں. ذرائع کے مطابق ممکنہ خریداروں نے فروخت سے حاصل ہونے والی پوری رقم حکومت کو دینے کے بجائے دوبارہ ایئرلائن میں سرمایہ کاری کیلئے رکھنے کی تجویز دی جبکہ بڈرز ان ملازمین کیلیے نئے اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے چاہتے ہیں، جن کو وہ نوکری پر رکھنے کا فیصلہ کرینگے جبکہ باقی ماندہ...
پاکستان کے نئی کرنسی کیسی ہوگی,اسٹیٹ بینک نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک نئے نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لئے اسٹیٹ بینک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 10 روپے ، 500 روپے ، 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے دو ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لیئے ہیں جن میں سے ایک کی منظوری بعد میں دی جائے گی,نئے نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں، نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا۔ 21 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران...
حکومت پاکستان نے تین مالیاتی اداروں کو ایک ارب 75 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کیلئے درخواستیں دیدی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو مجموعی طور پر ایک ارب 75 کروڑ ڈالر قرضے فراہم کرنے کیلئے درخواستیں دیدی ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قرضوں کو ضروری اشیاء کی خریداری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے اہم اشیاء کی خریداری کیلئے 40 کروڑ روپے مانگے گئے...
پاکستان گزشتہ دس برسوں کے دوران انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کو کی جانے والی بھاری ادائیگیوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں عوام کی جیبوں سے پیسے نکال کر کھربوں روپے کی شکل میں پاور پلانٹس لگانے والے ان سرمایہ کاروں کی جیبوں میں منتقل کیے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے 2057 تک چلیں گے، ہر سال اربوں روپے کی جانے والی ادائیگیاں آئندہ مزید 33 برسوں تک اسی طرح جاری رہیں گی،2015 سے 2024 تک کے دس سالوں کے درمیان پاکستان میں موجود 37...
فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا گیا, جس میں پیپسی اور کوکا کولا بھی شامل ہیں, مسلم ممالک نے ان ڈرنکس کا بھرپور بائیکاٹ کیا۔ آن لائن اخبار وی نیوز کے مطابق رواں سال مصر میں کوکاکولا کی فروخت متاثر ہوئی، مقامی برانڈ وی سیون نے مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ مقامی کولا کی بوتلیں برآمد کیں۔ بنگلہ دیش میں ایک ایسی تشہیری مہم منسوخی کروا دی جس کا مقصد پیپسی کے بائیکاٹ کا خاتمہ تھا۔ مسلم دنیا میں پیدا ہونے والے اس ردعمل کے نتیجے میں...
زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ ساتھ ملک کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا,رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران ملکی برآمدات14 فیصد اضافے سے 5.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، اضافہ تجارتی خسارے کو 3.6 ارب ڈالر تک کم کرنے میں مددگار ہو گا۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اگست اور جولائی کے دوران پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کی برآمدات کی ، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران صرف 620 ملین ڈالر تھیں۔ اامپورٹس میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ہوا,جو کہ 8.6 ارب ڈالر رہیں، یہ گزشتہ سال 463 ملین ڈالر رہی تھیں،...
پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے,وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 21روپے 13 پیسے بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک سال میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں۔ آئی ایم ایف کے نئے قرض...
ٹیکس وصولی میں کمی کا توڑ, فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ستمبر 2024 میں ٹیکس وصولی میں کمی کی صورت میں میں یکم اکتوبر 2024 سے تمام ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافے کی تجویز دی۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا اگر ایف بی آر کو 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے آخری مہینے کے دوران ٹیکس وصولی میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ایف بی آر کی سطح پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کرنے کی تجویز کا مسودہ تیار کیا گیا۔ ایف بی آر ستمبر 2024 کے ہدف کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کی صورت...
ملک بھر میں آن لائن بینکنگ میں خلل کے ناعث اے ٹی ایمز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ پاکستان میں انٹر بینک نیٹ ورک کی سب سے بڑی نمائندہ کمپنی ’ون لنک‘ کا مختلف بینکوں میں آن لائن رقوم کی منتقلی کا نظام خراب ہو گیا,جس کی وجہ سے صارفین کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں سے بھی نقد رقم نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. ملک بھر میں مختلف بینکوں کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ آن لائن رقوم کی منتقلی نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ ’اے ٹی ایم‘ سے رقم نکالنے میں بھی شدید دشواری ہے۔ صارفین نے کی شکایت کہ...
موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بینکوں کی ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی,عالمی ریٹنگ ایجنسی ”موڈیز“ کی جانب سے پانچ پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ ”سی اے اے 3“ سے بہتر کرکے ”سی اے اے 2“ کر دی گئی۔ موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درجہ بندی میں بہتری ہوئی۔ ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کے لیے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا۔ موڈیز کے مطابق مستقبل میں یہ بینک...
چین کی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کردیا, کمپنی پاکستان کے 3 بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں فلیگ شپ اسٹورز اور ایکسپیرینس سینٹرز کھولے گی اور 3 سال کے اندر ملک بھر میں 20 سے 25 ڈیلرز قائم کرے گی اور رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں 2 ایس یو وی اور ایک سیڈان سمیت 3 ماڈلز کی فروخت شروع کرے گی۔ کمپنی کے مطابق بی وائے ڈی مقامی مینوفیکچررز کے تعاون سے کراچی میں ایک فیکٹری تعمیر کرے گی,جس کے 2026 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے جو...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اگست 2024کے لیے ماہانہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے 116 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ صرف ایک ماہ میں اس بڑے شارٹ فال سے آنے والے مہینوں میں منی بجٹ کی نقاب کشائی کے ذریعے اضافی ٹیکس کے اقدامات کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ بڑھنے کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ مجموعی مالیاتی فریم ورک بشمول اخراجات کو کم کرنا، خاص طور پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی شکل میں ترقیاتی اخراجات اور ٹیکس کے اضافی اقدامات کرنا آئی ایم ایف کے...
پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے باعث ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے, صرف پی او ایل مصنوعات کی اسمگلنگ کی وجہ سےزمینی اور سمندری راستوں سے روزانہ تقریباً 10 ملین لیٹر پٹرولیم مصنوعات پاکستان میں اسمگل کی جاتی ہیں جو پاکستان کی سالانہ کھپت کا 20 فیصد بنتی ہیں اور اس سے قومی خزانے کو تقریباً 1 ارب ڈالر کا بھاری نقصان ہوتا ہے۔ او سی اے سی کے لکھے گئے خط میں نقصان کی تفصیلات سامنے آئیں, خط میں اوگرا کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے ریگولیٹر پر زور دیا گیا کہ پی او ایل مصنوعات کی...
پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کے لیے کوششیں کی جا رہی تھیں تاہم اب معاملے آگے بڑھتا نظر آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس آج سینیٹر طلال چوہدری کی صدارت میں ہوا جس میں نجکاری کمیشن کے سیکرٹری عثمان باجوہ کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے آپریشنز کیلئے خریدار کو فوری طور پر تقریباً 425 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنی پڑے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو خریدنے...

Back
Top