پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے

exp11j1.jpg

کراچی: پاکستان برآمدات کے میدان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی برآمدات سری لنکا، بنگلادیش، بھارت اور حتیٰ کہ مصر سے بھی کم ہیں۔ دیگر ممالک کی برآمدات ان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 27 فیصد بنتی ہیں، جب کہ پاکستان کی برآمدات صرف 10 فیصد تک محدود ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2024 تک پاکستان کی برآمدات میں جی ڈی پی کے تناسب سے مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔ 2010 میں یہ تناسب 13 فیصد تھا، جو 2024 میں گھٹ کر 10 فیصد رہ گیا۔

بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کا 22 فیصد، جبکہ بنگلادیش کی 13 فیصد ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے۔

پاکستان اپنی جی ڈی پی کا صرف 0.8 فیصد صحت کے لیے خرچ کر رہا ہے، جبکہ بھارت 1.1 فیصد اور سری لنکا 1.9 فیصد خرچ کر رہے ہیں۔ اسی طرح، تعلیمی شعبے میں پاکستان اپنی جی ڈی پی کا 1.9 فیصد خرچ کرتا ہے، جبکہ بھارت اس شعبے پر 4.1 فیصد خرچ کر رہا ہے۔

تاہم، ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا تیل کے بیجوں کا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔ برآمدات میں 366 فیصد اضافے کے ساتھ، ملک نے زرعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ تیل کے بیجوں کی سالانہ برآمدات اب 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔
 

Back
Top