
عمران خان حکومت کی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،موبائل فونز کی درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد ملازمتمیں پیدا ہوئی ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2024 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 0.82 فیصد کمی ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے دوران موبا ئل فونز کی درآمدات کا حجم کم ہوکر 41.5 ارب روپے رہا جو نومبر 2023 میں 41.8 ارب روپے رہا تھا۔
نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 کے دوران مو بائل فونز کی درآمدات میں 0.30 ارب روپے یعنی 0.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ، سینیٹ کمیٹی صنعت و پیداوار کو بریفنگ دی گئی ہے کہ سال 2021میں 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹ بنے، اس کے بعد ہر سال 2 کروڑ یونٹ سے زیادہ،
بریفنگ کے مطابق 37 کمپنیوں نے مقامی سطح پر موبائل بنانا شروع کئے، 2019 سے اب تک 11 کروڑ 52 لاکھ موبائل پاکستان میں تیار ہو چکے
حکام کے مطابق اس اقدام سے 40 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/briah1i11h.jpg