حکومت کی جانب سے آفشور ڈیجیٹل سروسز پر 20 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے، جبکہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید کی سزا اور ان لینڈ ریونیو کے جونیئر افسر کو کمشنر ایف بی آر کی پیشگی اجازت لیے بغیر گرفتاری کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔
حکومت ایف بی آر کے افسران کو ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو تحقیقات کے دوران ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کرنے کا اختیار دینے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ انہیں ملک سے فرار ہونے سے روکا جا سکے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 میں مزید ترامیم زیر غور ہیں تاکہ ٹیکس فراڈ، نان فائلرز، اور نااہل افراد کے لیے سزائیں بڑھائی جا سکیں۔ مجوزہ تبدیلیوں کے تحت، نااہل افراد، جنہیں پہلے مکانات اور گاڑیاں خریدنے سے روکا گیا تھا، اب زرعی ٹریکٹرز خریدنے سے بھی روک دیا جا سکتا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ ماہ قومی اسمبلی میں یہ بل پیش کیا، اور یہ حتمی ووٹ کا منتظر ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ آج (منگل) کو ان ترامیم پر بحث کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی منظوری کے بعد حکومت قومی اسمبلی میں بل کی منظوری سے پہلے اس میں نئی ترامیم شامل کر سکتی ہے۔
آف شور ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس
ایک اہم تجویز یہ ہے کہ آف شور ڈیجیٹل سروسز کی فیس پر انکم ٹیکس کی شرح کو 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا جائے۔ موجودہ ٹیکس کیٹگری کو "دیگر فیس" کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے، لیکن حکومت نے "آف شور ڈیجیٹل سروسز کی فیس" کے نام سے ایک نئی کیٹگری بنانے کی تجویز دی ہے۔ اس میں آن لائن اشتہارات، ویب سائٹ ڈیزائن اور دیکھ بھال، ڈیجیٹل مواد کی تخلیق، ای میل مارکیٹنگ، آن لائن کمپیوٹنگ، اور ای کامرس آپریشنز شامل ہوں گے۔ٹیکس فراڈ کے خلاف اقدامات
حکومت نے ایک بل متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ٹیکس چوری کرنے والوں یا مقررہ رقم سے کم ٹیکس ادا کرنے والوں کو سخت سزا دینا ہے۔ مجوزہ بل کے تحت ایسے افراد کو بڑے پیمانے پر خریداری کرنے سے روکا جائے گا۔ یہ پابندیاں موٹرسائیکل، رکشہ، یا تین پہیوں والی گاڑیاں، 800 سی سی تک کی موٹر گاڑیاں، 50 کلو واٹ گھنٹے تک کی بیٹری کی گنجائش والی الیکٹرک گاڑیاں، اور ایف بی آر کی مقرر کردہ حد تک سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری پر لاگو نہیں ہوں گی۔
پرانے ٹیکس کیسز کا تصفیہ
حکومت ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں زیر التوا پرانے ٹیکس کیسز کو نمٹانے کے لیے ماہرین کی ایک ریویو کمیٹی بنانے پر غور کر رہی ہے۔ٹیکس فراڈ کی نئی تعریف
ایف بی آر "ٹیکس فراڈ" کی ایک نئی تعریف تجویز کر سکتا ہے، جس میں ٹیکس کی مقدار کم ظاہر کرنا، زیادہ ریفنڈ کلیم کرنا، جعلی رسیدیں جمع کروانا، اور معلومات چھپانا شامل ہو گا۔گرفتاری کے اختیارات
مجوزہ ترامیم کے مطابق ایف بی آر کے جونیئر افسران کو مشتبہ افراد کو کمشنر کی پیشگی منظوری کے بغیر گرفتار کرنے کا اختیار دیا جا سکتا ہے، لیکن بعد میں نگرانی کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/attachments/offsha1h12-jpg.8911/
Last edited: