حادثات،انسانی جانوں کے ضیاع کاخطرہ، کیا اور ہونڈائی نے گاڑیاں واپس منگوالیں

12hyunndiiakiaksjkdj.png

ہونڈائے اور کِیا نے اپنی ہزاروں گاڑیاں مارکیٹ سے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ چارجنگ یونٹ میں ناقص ٹرانزسٹر کی موجودگی ہے۔ اس خرابی کے باعث گاڑیوں کو چارجنگ میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، اور حادثات کا امکان بڑھ گیا ہے۔ توانائی کے ضیاع اور تصادم کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


ہونڈائے نے 1 لاکھ 45 ہزار گاڑیاں واپس منگوائی ہیں جن میں آئیونک فائیو، آئیونک سکس، جی وی سکسٹی، جی وی سیونٹی، اور جی ایٹی ماڈلز شامل ہیں۔ کینیڈا میں مارچ سے اب تک تیار کی جانے والی 34,529 گاڑیاں بھی اس فیصلے کی زد میں آئیں۔ کِیا نے بھی گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے، تاہم کینیڈا میں ری کال کی گئی گاڑیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔


کمپنی کے مطابق چارجنگ کنٹرول یونٹ میں ایک ناقص ٹرانزسٹر 12 وولٹ بیٹری کو چارجنگ سے روک سکتا ہے، جس کے باعث گاڑی اچانک توانائی سے محروم ہو سکتی ہے۔ یہ خرابی ممکنہ حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے گاڑیاں واپس منگوا کر ان کا معائنہ اور مرمت کی جا رہی ہے۔


ڈیلرز گاڑیوں کو چیک کرکے نقص والے کنٹرول یونٹس اور فیوز تبدیل کریں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر گاڑیوں کے سافٹ ویئر کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ وہ مالکان جن کی گاڑیاں پہلے ہی اس سال ری کال کی جا چکی ہیں، انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیلرز سے رابطہ کریں۔


کمپنی نے گاڑیوں کے مالکان کو نوٹیفکیشن لیٹرز دسمبر اور جنوری کے دوران بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جن میں مرمت کا شیڈول اور ہدایات شامل ہوں گی۔ یہ قدم صارفین کی حفاظت اور ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
لوکل ڈیلرز گاڑیوں کو چیک کرکے نقص والے کنٹرول یونٹس اور فیوز تبدیل کریں گے
 

Back
Top