کاروبار

قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ سمندر پار ملازمت کارپوریشن نے گزشتہ دو سالوں میں 7,000 سے زائد افراد کو بیرون ملک ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے سالک حسین نے بتایا کہ اس عرصے میں 19 لاکھ 25 ہزار نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے لیے بیورو آف امیگریشن میں رجسٹریشن کروائی، جن میں سے 7ہزار سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 3,924 افراد جنوبی کوریا میں ملازمت...
سٹیٹ بینک نے مالی سال 24-2023 کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ملک کی معیشت کی موجودہ حالت سے متعلق اعشاریے پیش کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مہنگائی کی شرح مئی 2023 میں 38 فیصد کی بلند سطح سے کم ہو کر جون 2024 میں 12.6 فیصد تک آ گئی ہے، جس سے اقتصادی بہتری کی امیدیں روشن ہوئی ہیں۔ گندم، چاول اور کپاس کی پیداوار میں بحالی نے اس بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ترسیلات زر اور برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے...
بھارت کے بڑے صنعت کار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد ان کے 165 بلین ڈالرز کے کاروبار کے نئے مالک سے متعلق سوالات گردش کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا گزشتہ روز ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے،رتن ٹاٹا کی عمر 86 برس تھی ، 165 بلین ڈالرز حجم کے کاروبار کے مالک رتن ٹاٹا نے نا کبھی شادی کی اور نا ہی ان کوئی اولاد تھی جس کی وجہ سے ان کے کاروبار کے مالک کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رتن ٹاٹا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلز ٹیکس کی چوری کو ہر صورت میں روکا جائے گا اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی گرفتاریاں کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مختلف کمپنیوں کی طرف سے 29 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کیا جا رہا ہے جبکہ مجموعی طور پر 128 ارب روپے ٹیکس چوری کیا جا رہا ہے جس کے لیے کمپنیاں جھوٹ بولتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس چوری کے فراڈ میں ملوث کمپنیوں کے...
پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح 40 اعشاریہ 5 فیصد کی خطرناک حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف ورلڈ بینک نے اپنی ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں کیا ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح مزید بڑھ کرساڑھے 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے، پاکستان میں سالانہ 16 لاکھ نئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع چاہیے مگر جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں وہ ناکافی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ پاکستان میں غربت کی شرح 40اعشاریہ 2 فیصد تھی،غربت کی شرح کی اصل وجہ اجرت میں کمی،...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاق نے صوبوں کے ساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے کرلیے ہیں، اب کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کی اور کہا کہ صوبوں نے این ایف سے معاہدے پر سائن کردیئے ہیں، تمام صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس نافذ کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، ہمارا روپیہ مستحکم ہوگیا ہے او ر ایک ماہ کے رہ جانے والے زرمبادلہ کے ذخائر اب دو ماہ کیلئے ہوگئے ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کو برقرار...
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نےکہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ 3 سالوں میں پاکستان کے دیوالیہ نا ہونے کی گارنٹی دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک انٹرویو میں آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کی منظوری کو معیشت کیلئے ضروری اور خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی کیلئے نہیں بلکہ خراب معیشت کی سپورٹ کیلئے ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہمیشہ اینٹی گروتھ...
آئی ایم ایف نے پاکستان کے 11 فیصد شرح سود پر کمرشل فنانسنگ کے حصول سے لاعلمی کا اظہار کردیا عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کیجانب سے 11 فیصد شرح سود پر کمرشل فنانسنگ کے حصول کا علم نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 11 فیصد شر ح سود پر کمرشل فنانسنگ حاصل کرنے کا معاملہ ہمارے علم میں نہیں ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایسے کسی بھی کمرشل قرض کو حاصل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام...
ایف بی آر نے نان فائلرز کے خلاف چھ بڑی کارروائیوں کا نیا منصوبہ بنالیا,مینوفیکچررز، ہول سیلرز/ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کیلئے 10 لاکھ روپے کا نیا جرمانہ عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7.1ٹریلین روپے کی ٹیکس چوری کی نشاندہی کے بعد دس بڑے ریونیو اسپنر سیکٹرز سے حقیقی ٹیکسوں کی وصولی کے لیے آزاد ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلے کی منظوری کے درمیان ایف بی آر نے 250 ملین روپے سے زائد کا کاروبار کرنے والی فیکٹریوں کے احاطے پر قبضہ سمیت صفر,ہیچ اور نان فائلرز کے خلاف چھ بڑی...
آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کا اثر پاک ،چین معاشی تعلقات پر پڑرہا ہے,تجزیہ کار شہباز رانا نے واضح کردیا۔ نجی ٹی وی کےدی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پچھلے کچھ عرصے میں کچھ ایسی پیش رفت ہوئی جو میڈیا میں اس طرح نہیں آئی۔ پاکستان کے چین، امریکا کے ساتھ جو تعلقات ہیں، اس میں آئی ایم ایف کا بھی ایک کنکشن آجاتا ہے۔ پہلے لوگ یہ بات کرتے ہوئے ہچکچاتے تھے لیکن اب کھل کر کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ایکسٹیشن بنتا جا رہا ہے۔ انکے مطابق موجودہ پروگرام میں بھی...
اگست کے مہینے میں پاکستانی 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق اگست کے ایک مہینے میں پاکستان میں چائے کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 7اعشاریہ 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 38ہزار 847 ٹن چائے درآمد کی گئی ہے، ان دو ماہ میں چائے کا درآمدی بل 9کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔ دستاویزات کے مطابق ایک ماہ میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال اگست کے مہینے میں چائے کا درآمدی...
پاکستان نے غیر ملکی قرض پر 5سال میں 88 کروڑ91 لاکھ ڈالر سود ادا کیا,پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز ملے، جس پر 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔ پانچ سالوں میں ملنے والی رقم کی تفصیلات کی مطابق ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز شرح سود ادا کیا گیا چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کیلیے 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر قرض دینے پر یقین دہانی کرادی,اسلام آباد اس میں سے نصف قرض کم ریٹ پر حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہے کیونکہ خراب ریٹنگ کی وجہ سے پاکستانی حکومت کیلئے سستے قرض لینا ممکن نہیں رہا ہے,وزارت اقتصادی امور کے عہدیداروں کے مطابق سالانہ 2ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی صدر اے ڈی بی ماساتسوگو اساکاوا کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران حکام سے ملاقاتوں کے دوران کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چار سالوں میں 8 ارب ڈالر قرض دیا جائے گا۔ حکام نے بتایا سالانہ دو ارب میں...
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے 2024ء میں عہدیداروں وممبران کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے لیے خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے 2024ء میں انتظامیہ کی طرف سے عہدیداروں اور ممبران کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے سینئر نائب صدر ونائب صدر اسلام آباد چیمبر کے کمروں میں خفیہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے...
پاکستان کے خوشی کی خبر سامنے آگئی,پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطر ہ ٹل گیا,اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس ایف ای آر 30 ملین ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2024 میں 9.466 بلین ڈالر تک پہنچ گئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کی شرح سود میں بھی اسٹیٹ بینک کی طرف سے 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی,اپریل 2020 کے بعد سب سے نمایاں کمی ہے. ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام دکھائی دے رہا ہے, حالات خاص طور پر ملک کی معاشی حالت میں نمایاں طور پر بہتری آرہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں...
ریاستی اداروں کی کاروباری سرگرمیوں سے معیشت کوبھاری نقصان ما سامنا کرنا پڑا،وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں گزشتہ 10 سال کے دوران سرکاری اداروں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے,کاروبار کرنا ریاست کا کام نہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم و سینیٹر مصدق ملک نے مزید کہا خسارے کے شکار اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں، 10 سال کے دوران سرکاری اداروں 6 ہزار ارب ڈالر کا نقصان کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ریاست کا مقصد...
پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش نے سب کو تنگ کردیا,جس سے عام صارفین اور کاروباری حضرات شدید مشکلات ہیں,واقعات ملکی معیشت پر نمایاں اثر ڈال رہے ہیں، حالیہ بندش سے 1.3 ارب روپے سے زیادہ کا کاروباری اور ملک کی جی ڈی پی کو براہ راست 0.57 فیصد نقصان ہوا ہے۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث خاص طور پر وہ کاروبار متاثر ہو رہے ہیں جو کوویڈ 19 کے دوران آن لائن منتقل ہوئے ہیں. رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے سنگین معاشی...
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی پر مثبت اقدام اٹھاتے ہوئے رقم فراہم کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مثبت اقدام اٹھایا گیاہے اور اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے سے منی مارکیٹ کو رقم فراہم کر دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے کمرشل بینکوں کو 11 ہزار 647 ارب 55 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں، بینکوں کو دو مختلف مدتوں کے لیے رقم فراہم کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 7 دنوں کے لیے کمرشل بینکوں کو 2 ہزار 643...
پاکستان کو درپیش مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ آئی پی پیز ہیں جن کا کردار پچھلے کچھ عرصے سے زیربحث ہیں اور اب انہیں پچھلے سال حکومت کی طرف سے کی گئی ادائیگیوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہے۔ پاکستان کے عوام کو اس وقت دنیا بھر کے ملکوں سے زیادہ مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس میں سب سے بڑا کردار انہی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا ہے جنہیں پچھلے سال بھی اربوں کی ادائیگیاں کی گئیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں برسراقتدار رہنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کی...
چین کا ترقی پذیر ممالک کے لئے اہم اقدام سامنے آگیا,چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا,چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات کو زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے ایک اعلان کے مطابق انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے چین کی جانب سے کھلے پن کو وسعت دینے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی خاطر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2024 سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات...

Back
Top