نیلم جہلم پروجیکٹ یکم مئی 2024 سے بند ہونے کاانکشاف

misus1h1h11.jpg

نیلم جہلم پروجیکٹ یکم مئی 2024 سے بند ہونے کاانکشاف

صحافی نصرت جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ سینٹ اجلاس میں سینیٹر سمینہ ممتاز زہری سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ نیلم جہلم پروجیکٹ بند ہے اگر ہاں تو کب سے بند ہے؟ اس پر ڈاکٹر مصدق ملک نے جواب دیا کہ جی ہاں یکم مئی 2024 سے بند ہے۔
https://twitter.com/x/status/1890068327281688983
نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری پی ٹی وی کے ساتھ نیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے بھی اپنے بجلی کے بل میں فیس دیتا ہے، کہا گیا تھا کہ یہ دنیا کا عجوبہ ہو گا، 1 ارب ڈالر کا تخمینہ تھا لیکن اس عجوبے نے 5 ارب ڈالرز خرچ کروا دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ 5 بلین ڈالر تجربے کی نظر کر دیئے گئے یعنی کھوتے کھو میں گئے، ویسے تو ہم کہتے ہیں کہ کالا باغ ڈیم نہیں ہے اور جب ڈیم بناتے ہیں تو یہ نکلتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈان کے صحافی خلیق کیانی نے گزشتہ سال 2024 میں ایک آرٹیکل میں دعویٰ کیا تھا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا مزید 2 سال تک بند رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہ یہ مسئلہ توقع سے زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے اور آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے قریب واقع 500 ارب روپے کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو کم از کم مزید 18 سے 24 ماہ تک بند رکھنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق کہ ہیڈریس ٹنل پریشر (ایچ آر ٹی) میں کمی اور سرنگ کے 17 کلومیٹر کے حصے میں پانی کی کمی کسی بڑی شگاف یا منہدم ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، لیکن صحیح صورت حال ابھی تک واضح نہیں ہے۔

آج اس پراجیکٹ کو بند ہوئے 10 ماہ ہوچکے ہیں اور مزید 1 سال بند ہونیکی توقع کی جارہی ہے۔
 

Back
Top