ملک میں روپے کی قدر میں جاری تنزلی اور ڈالر کی اونچی اڑان پر اسٹیٹ بینک نے مداخلت کرتے ہوئے ڈالر کو مزید مہنگا ہونے سے روک دیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج کے دن کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ایک موقع پر ڈالر 169 روپے 70 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا تھا ، اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مداخلت کی جس کے بعد ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 48 پیسے نیچے آیا اور 169 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی...