عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافے نے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بھاؤ اوپر چڑھادیئے ہیں، عالمی منڈیوں میں فی بیرل کے حساب سے ملنے والے تیل کو مقامی سطح پر لیٹر میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے، ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج سے چھ سو سال قبل لکڑی کے ان ڈبوں کیلئے لفظ 'بیرل' استعمال کیا جاتا تھا جس میں اس وقت کے لوگ شراب ذخیرہ کیا کرتے تھے۔ 19ویں صدی میں اسی بیرل کو امریکہ کی ریاست پنسلوینیا میں تیل کی ترسیل کیلئے بھی استعمال کیا جانے لگا،1882...