
ا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ روکنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈالر لے جانے کی فی کس حد کم کردی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افغانستان ڈالرز لے جانے کی فی کس حد میں 4 ہزار روپے کی کمی کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے تحت اب افغانستان جانے والے افراد 5 ہزار امریکی ڈالرز کے بجائے صرف 1 ہزار ڈالر لے جاسکیں گے ، جبکہ سالانہ امریکی ڈالر ز لے جانے کی حد بھی کم کرکے صرف 6 ہزار کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ500 ڈالرز یا اس کے برابر کی کسی بھی بیرونی کرنسی کی ہر ٹرانزیکشن کیلئے بائیو میٹرک ویری فیکیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے، ایکسچینج کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا کہ10 ہزار ڈالر یا زائد کے مساوی غیر ملکی کرنسی کی فروخت کیلئے چیک یا بینکنگ چینل استعمال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے یہ فیصلہ افغانستان ڈالر کی اسمگلنگ روکنے اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر کیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق بیس اکتوبر سے ہوگا ، فیصلے کے اطلاق کے بعد غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے میں مدد ملے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14.jpg