مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر 2021 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ایک ماہ میں 236 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
مشیر تجارت نے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر 2020 میں 203 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس طرح دیکھا جائے تو اس مہینے میں ایف ڈی آئی (فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ) میں 16 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عبدالرازاق نے کہا حکومت کو توقع ہے کہ مختلف شعبوں میں...