کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک روپے نیچے آگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر48 پیسے مہنگا ہوکر 175 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت ایک روپے 52 پیسے بڑھ گئی تھی اور ڈالر 176 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔جس کے بعد ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے گرا اور 176.50 روپے سےکم...