ایک طرف آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تو دوسری جانب روپے کےمقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 18 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 175روپے47 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 31 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 175 روپے 78 پیسے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب آج کراچی...