وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث ملکی سطح پر اس کے نقصانات سامنے آنے لگے ہیں کیونکہ اس سے ملکی معیشت کو پہلا دھچکا لگ گیا ہے، بین الاقوامی سطح پر ملکوں کی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معاشی درجہ بندی کم کردی۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں پاکستان کی ریٹنگ کو منفی قرار دے دیا۔ موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان میں معاشی پالیسی کے تسلسل پر سوالیہ نشان ہے۔...