روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا۔۔ 99 پیسے کا اضافہ۔۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی
کئی دنوں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ڈالر کی قیمت میں تقریباایک روپے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 181 روپے 55 پیسے سے بڑھ کر 182 روپے 54 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی دیکھنے کو ملی۔ کاروباری دن...