پاکستان میں مسلسل تیسرے سال میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے جاری کردہ اقتصادی سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں لائیو اسٹاک کی تعداد میں 3اعشاریہ26 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد بغیر کسی اضافے کے برقرار رہی مگر گدھوں کی تعداد میں اضافہ مسلسل تیسرے...