کاروبار

اٹلس ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلیں بھی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلیں بھی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ ہنڈا اٹلس کے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمت بڑھنے کے بعد ہنڈا سی ڈی 70 اب 5 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کی ہو گئی ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل اٹلس ہنڈا سی...
ملک میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے،مستوسط طبقے کے افراد کیلیے زندگی کا گزارا کرنا مشکل ہوتا جارہاہے، کاشتکاروں کے لیے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں، جب کہ چھوٹے کاشت کار کھیتی باڑی چھوڑ کرزمینیں بیچنے پر مجبور ہیں۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے چاول سمیت دیگر فصلوں، سبزیوں اورچارہ جات کی نا صرف قیمت میں اضافہ ہو گا بلکہ پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے،ماہرین کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے اور موسمیاتی تبدیلوں کا مقابلہ کرنے کیلیے اسمارٹ ایگری کلچر ٹولز ضروری ہیں تاکہ اخراجات کم کرکے...
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سامنے آنے والی حالیہ بے قدری کے پیش نظر چانگان ماسٹر پاکستان نے بھی اپنین گاڑیوں کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے فی یونٹ گاڑی کی قیمت میں 14 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ چانگان نے رواں سال جنوری میں بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا تھا تاہم اب ہونے والے اضافے میں Oshan X7 FutureSense کی قیمت میں 13 لاکھ 99ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت 63لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 77 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے۔ اسی Oshan X7 Comfort کی قیمت...
ڈالر قابو سے باہر ہو گیا، بینکوں نے من مانیاں شروع کر دیں جس سے امپورٹرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ بینکوں کی من مانیوں کی وجہ سے امپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 64 ملین ڈالر کی ادائیگی کے لیے لیٹر آف کریڈٹ 248 روپے میں کلیئر کرایا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 240 روپے تک پہنچ چکی ہے اور ملکی بینکس نے لیٹر آف کریڈٹ کے لیے ڈالر کی قیمت 248 روپے مقرر کر دی ہے۔...
معروف کار مینوفیکچرنگ کمپنی ٹویوٹا (انڈس موٹر کمپنی) نے اپنی گاڑیوں کی فی یونٹ قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا۔ پاک وہیلز کے مطابق فور بائی فو ٹویوٹا لیجنڈر ڈیزل کی قیمت میں صرف اضافہ ہی 31 لاکھ 60ہزار روپے کا ہو گیا ہے اور اب اس کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ58 لاکھ 39ہزار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث موجودہ قیمتوں پر دستیابی کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ اس لیے اس کا کچھ اثر مارکیٹ میں منتقل کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔ گاڑیوں سے متعلق خبریں...
انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، قیمت232.93 ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 234 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں 2 روپے 62 پیسے اضافے سے ڈالر آج بلند ترین سطح 232 روپے 93 پیسے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے مہنگا ہو نے کے بعد 234 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بینکوں میں انٹر بینک ریٹ سے 10 بیس روپے زائد چارج کرنے...
کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سنگین معاشی بحران اور روپے کی قدر میں تیزی سے ہوتی کمی پر حکومت سے ڈالر کی قیمت کا تعین کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ملک کے بڑے کاروباری رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں کراچی چیمبر کے بعد ایف پی سی سی آئی نے بھی سنگین معاشی حالات روپے کی قدر میں تیزی سے ہوتی کمی پر حکومت سے ڈالر کی قیمت کا تعین کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی بحران اور سنگین معاشی حالات کے...
ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھ کر 21 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ خبررساں ادارے کی روپرٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوری سے جون کے درمیان کے معاشی اعدادوشمار پر مبنی آؤٹ لک جاری کردیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیائی ممالک کو متاثر کرسکتے ہیں، پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران مہنگائی بڑھ کر21 فیصد ہوگئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں مہنگائی کی یہ شرح 5...
سینئر صحافی زاہد گشکوری نے ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر سنگین نکتے پر سوال اٹھاتے ہوئے نشاندہی کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے مزہد 3 ممبر ریٹائر ہو رہے ہیںں جبکہ گورنر بھی نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زاہد گشکوری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل سے غیر فعال ہو جائے گا اس کے 5میں سے 3 ممبر آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک بھی کوئی نہیں ہے۔ صحافی نے کہا بدترین صورتحال میں اس حوالے سے اقدامات ناگریز ہیں کیونکہ اس معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے...
روپے کا براحال، ڈالر مزید تگڑا۔۔ سٹاک مارکیٹ بھی 21 ماہ کی کم ترین سطح پر۔۔ سرمایہ کاروں کے 320 ارب روپے ڈوب گئے ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 230روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت کچھ کنٹرول میں نظر آئی اور کاروباری دن کے اختتام پر 226 روپے تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر...
روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی کے بعد کمرشل بینکوں نے ڈالرز روک لیے ہیں جس کے باعث امپورٹرز ایل سی کلیئر کروانے کیلئے ذلیل و خوار ہونے لگے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امپورٹرز مختلف کمرشل بینکوں سے ایل سی کلیئر کروانے کیلئے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں،کیونکہ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالرز کے ذخائر نا ہونے کے برابر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چندبینکوں نے آج232 روپے کے حساب سے کچھ ایل سیز کلیئر کروائی ہیں تاہم زیادہ تر بینکوں نے ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز سے معذرت کرلی ہے، ڈالر کی...
امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز 4 روپے اضافے کے بعد آج تقریباً 10 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 225 روپے تک گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قدر میں اضافے کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ حبیب اکرم کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بتا رہی ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کو کم از کم معیشت...
پنجاب میں ہونے والے سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کا حال بگاڑ دیا۔۔۔ ڈالر بے لگام ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تو ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی پاکستان کا آؤٹ لُک مستحکم سے منفی کر دیا پنجاب کی سیاسی صورتحال نے ملکی معیشت کا منہ موڑ دیا۔۔۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تو معاشی ریٹنگ بتانے والی ایجنس فچ نے بھی پاکستان کا آؤٹ لُک مستحکم سے منفی کر دیا فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام، کمزور حکومتی اتحاد اور قبل از وقت الیکشن کو آؤٹ لک بدلنے کا سبب بتایا...
پاکستان میں مجوزہ نگران حکومت سے مذاکرات پر کسی قسم کا اعتراض نہیں۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل آئی ایم ایف کی تمام تر پیشگی شرائط پر پاکستان کو عملدرآمد کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مجوزہ نگران حکومت سے مذاکرات میں کسی قسم کا اعتراض نہیں ہے لیکن پاکستان کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل آئی ایم ایف کی تمام تر پیشگی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہو گا، ان شرائط پر عملدرآمد کے بعد آئی ایم ایف کا بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا اور آئی ایم ایف کو نادار طبقے کو ریلیف پر...
اسلام آباد: کل کے ضمنی الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے جس کا نتیجہ میں ڈالرز کی بڑھتی قیمت میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے فوری الیکشن کروائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ کل کے ضمنی الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے جس کا نتیجہ میں ڈالرز کی بڑھتی قیمت میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈالر کی بڑھتی قدر میں کمی اور معیشت میں...
ملک میں حالیہ سیاسی صورتحال کے باعث معاشی صورتحال شدید ابتر ہوگئی ہے، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں شدید دیکھی گئی ہے تو دوسری طرف روپے کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست فاش کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی کی کیفیت سے آج ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید منفی رہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز210 روپے 95 پیسے کی سطح پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج 4روپے 25 پیسے مہنگا...
گزشتہ مالی سال 2021-22 کے دوران گاڑیوں کی فروخت نے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021-22 کے دوران گاڑیوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، اس سال کے دوران2 لاکھ79 ہزار 700 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال جتنی گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں ماضی میں کبھی کسی ایک سال کے دوران اتنی گاڑیاں نہیں بکی، رواں مالی سال گاڑیوں کی فروخت کا یہ نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال...
اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس گزشتہ ماہ جون میں 22کھرب81ارب روپے رہے جو اس سے پچھلے ماہ مئی کے مقابلے میں 8فیصد زائد ہے اور اگر سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں رواں سال جون کے دوران ڈپازٹس میں 15فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ جون میں بینکوں کی جانب سے10کھرب88ارب روپے کے قرضے بھی دئے گئے جو مئی2022کے مقابلے میں ایک فیصد زائد ہے جب کہ جون2021کے مقابلے میں 21فی صد زیادہ یعنی گزشتہ ماہ جون میں اس سے پچھلے ماہ مئی کے مقابلے میں قرضے نمایاں طور پر...
وفاقی حکومت نے تارکین وطن کو کسٹمز ڈیوٹی کے معاملے پر بڑا ریلیف دینےکا فیصلہ کرلیا ہے، تارکین کو پاکستان سامان یا رقوم بھجوانے پر ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تارکین وطن 15 ہزارڈالر تک ذاتی سامان بنا کسٹمز ڈیوٹی عائد کیے ملک میں لاسکتا ہے۔ اس اقدام کے بعد غیرملکیوں اور سیاحوں کو اپنے ساتھ ذاتی استعما ل کی چیزوں کے علاوہ8 سو ڈالر تک کی اشیاء اپنے ہمراہ بنا کسٹمز ڈیوٹی ادا کیے پاکستان لاسکتے ہیں،تاہم ان اشیاء میں...
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث 300 سے زائد ٹیکسٹائل ملز بند ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین عبدالرحیم ناصر نے بدھ کے روز وفاقی حکومت سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں تقریباً 1 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ اپٹما نارتھ زون کے چیف حامد زمان اور سینئر وائس چیئرمین کامران ارشد کے...

Back
Top