کاروبار

روپے کی قدر میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں کمی ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے اضافہ ہونے کے بعد ڈالر 229 روپے 82 پیسے کا ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آفیشل اکائونٹ سے کرنسی ایکسچینج ریٹس جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق روپے کی قدر میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں کمی ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے اضافہ ہونے...
ملک میں اس وقت معیشت غیر متوازن ہے، گرتی معیشت سے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے، ملک کو بیرونی مدد کی ضرورت ہے، ایسے میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی دوست ملک پاکستان کی مالی مدد کرنے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ اس کی معیشت غیر متوازن ہے،جس کی بنیادی وجہ درآمدات اور برآمدات میں بڑا فرق ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے ان مینوفیکچرنگ صنعتوں پر ٹیکس عائد کیا ، جن کا برآمدات میں کوئی حصہ نہیں...
معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوا ہونا شروع ہوگئے ہیں، ڈالر سستا ہونے کےبجائے مزید مہنگا ہوتا چلاجارہا ہے،16 اگست سے اب تک ڈالر کی قدر میں تقریباساڑھے 9 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر پورے 2 روپے مہنگا ہونے کےبعد 223روپے 42 پیسے کی سطح پر آگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپیہ اضافہ سے 234 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب آج اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کےاختتام تک کراچی اسٹاک ایکسچینج کے...
حکومت کی جانب سے روپے کی قدر میں استحکام کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، انٹربینک میں آج ڈالر 1 روپیہ 56 پیسے مہنگا ہوگیاہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 219 روپے86پیسے میں فروخت ہونےو الے امریکی ڈالر کی قدر میں آج 1روپیہ 56پیسےاضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 221 روپے42 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدرمیں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی...
آئی ایم ایف سے معاہدے کےباوجو د ڈالر قابو میں نہیں آرہا، ایک دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 سے 10 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں کاروبار کےدوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، پورے دن کے دوران امریکی ڈالر8سے 10 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مہنگا ہونے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک سارا دن خاموش تماشائی بنا دیکھتا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر227 سے299 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ...
پاکستان کیلیے ایک اور اہم خبر، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کواس سال ضرورت کے تحت دو ارب 57 کروڑ ڈالراضافی بیرونی قرض ملنےکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو رواں سال ضرورت سے بھی 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی بیرونی قرض ملنے کا امکان ہے، رواں سال پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ درکار ہے، اور اس وقت پاکستان...
شہباز حکومت نے رواں مالی سال 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں 4 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جن میں آر ایل این جی پر چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس سرفہرست ہیں۔ موصول ہونیوالی دستاویزات کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری مارچ 2023 تک کی جائے گی جبکہ فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری جون 2023 میں متوقع ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے بعض اداروں کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا۔...
جنگ گروپ کے صحافی مہاب حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے سی پیک کے تناظر میں ایک بار پھر سرخ پرچم لہرا دیا ہے، صحافی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 2022 کے اوائل میں نئی سرمایہ کاری ترقی کے امکانات کو بڑھا سکتی ہے، لیکن ہنگامی واجبات بھی قرض کی پائیداری کے لیے خطرہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری کے بعد جاری کردہ فنڈ کے عملے کی رپورٹ کے ساتھ ہی اپنے سرکاری اور بیرونی قرضوں کی پائیداری کے تجزیے میں کہا کہ 2022 کے اوائل میں...
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خطرے کی گھنٹی بجادی، انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے ایک بار پھر ڈیفالٹ ہونے کے خطرہ ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام’ سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف رپورٹ میں واضح خطرات سےآگاہی دی گئی ہے کہ پاکستان کو10سے12بلین ڈالرکی سرمایہ کاری چاہیے، سرمایہ کاری نہ آئی تو آئی ایم ایف پروگرام کےباوجود ہم ڈیفالٹ میں جائیں گے۔ سابق چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس قرضے دینے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، ہم اس وقت واشنگٹن...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ دو کمپنیوں نے شدید نقصان کے پیش نظر اپنی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق1972 سے قائم شدہ پاکستان میں اسٹیل مصنوعات تیار کر نے والی کمپنی امریلی اسٹیلز لمیٹڈ انتظامیہ نے اپنے تمام پیداواری پلانٹس بند کردیئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابوں کے باعث اسٹیل مصنوعات کی ڈیمانڈ میں کمی دیکھی جارہی ہے جس کے باعث پیداواری پلانٹس 20دن کے لئے بند کئے جارہے ہیں۔ کمپنی...
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان تو تھم گئی ہے تاہم اسٹاک مارکیٹ میں بدستور مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد آج انٹربینک میں چند روز سےاوپر جاتی ڈالر کی قدر ناصرف رک گئی بلکہ روپے کی قدر میں بہتری بھی دیکھی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپےکے مقابلے میں ڈالر 1روپیہ 80 پیسے...
ملک میں آنے والے معاشی استحکام ایک بار پھر بدحالی کی طرف جانا شروع ہوگیاہے، آج بھی ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ ہو، انٹر بینک ،اوپن مارکیٹ یا صرافہ بازار، آج کاروبار کے دوران ہرطرف منفی اعشاریے دیکھنے کو ملے، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپےکا نقصان پہنچا تو دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث ملک میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ...
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک بارپھرگراوٹ کا شکار ہے اور ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر روپے کے مقابلے میں اونچی اڑان بھرنے میں کامیاب رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 217روپے66پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کےدوران 72 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے38 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ...
آخر کار وفاقی حکومت نے 4 ماہ بعد گورنراسٹیٹ بنک کی تعیناتی کی منظوری دیدی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48، ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11،اے،ایک، کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی جمیل احمدکی بطورگورنراسٹیٹ بینک تعیناتی 5 سال کےلیے کی گئی ،جمیل احمدکووفاقی حکومت کی سفارش پرگورنراسٹیٹ بینک تعینات کیا گی معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا اس پر کہنا تھا کہ آخر کار 3 ماہ...
روپے کی قدر مزید مستحکم ہوتی جارہی ہے، جبکہ امریکی کرنسی میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور کہا جارہا ہے کہ ڈالر کی قمیت میں مزید کمی آئے، ڈالر دو سو روپے سے بھی نیچے جائے گا۔ چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر ذخیرہ کرنے والے کو خبردار کردیا، کہا اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو کیش ڈالر برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی اور ڈالر 185پر آجائے گی۔ یعنی اس وقت جو شخص ڈالر فروخت کرے گا اس کو منافع ہوگا مگر جو فروخت کرنے کے بجائے ذخیرہ کرے گا اسے...
وفاقی حکومت نے ایک مہینے کے دوران سب سے زیادہ قرض لینے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے جون 2022 میں 3ہزار 100 ارب روپے کا قرض لیا، یہ پاکستانی تاریخ میں کسی ایک مہینے میں لیا جانے والا سب سے زیادہ قرض ہے۔ حکومت نے پہلے تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 4700 ارب روپے کا قرض لے کر تین مہینوں میں قرض کےتمام گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، تین ماہ میں لیا جانے والا یہ سب سے زیادہ قرض ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں وزارت خزانہ کے ترجمان رہنے والے ماہر...
دھوکہ دہی اور فراڈ پر ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000اکائونٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایمازون نے مبینہ طور 13000 پاکستانی اکائونٹس بند کردئیے ہیں، جس کی وجہ فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات بتائی جارہی ہے۔ ایمازون نے پاکستان کے صوبے پنجاب کے 2 شہروں ساہیوال اور میاں چنوں کو بلاک بھی کردیا ہےکیونکہ بلاک کیے جانے والے بیشتر فروخت کنندگان کا تعلق ان ہی شہروں سے تھا۔ ایمازون کی جانب سے علاقے بلاک ہونے کے بعد اب وہاں کی آئی پی سے کوئی دوسرا شخص پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں...
پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے مضبوط ہو رہا اور آج مسلسل ساتویں دن انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران اس کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 91 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کمی سے 219 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے18 روپے 3 پیسے کم ہو چکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے...
پاکستانی کرنسی میں مسلسل گراوٹ کےبعدرواں ہفتے استحکام آنا شروع ہوا ہے جس کےبعدڈالر کے سستا ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے روپےکی قدرمیں6اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہواہے،اس دوران امریکی ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیاں بھی سستی ہوئی ہیں، ایک ہفتےکے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالرمجموعی طور پر 15روپے30 پیسے سستا ہوا ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر239روپے37 پیسے کی سطح پر تھا جو کمی کے بعد 224روپے 4پیسے کی سطح پرآگیا ہے،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے ساتھ ایسی ہی...
اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے مِنی بجٹ کی شکل میں 30 ارب کے نئے ٹیکس لگا کر عوام کو مزید نچوڑنے کی تیاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے شہباز حکومت کی پھرتیاں جاری ہے حکومت مِنی بجٹ کی مدد سے مزید پیسہ اکٹھا کرے گی۔ وفاقی حکومت نے منی بجٹ کی شکل میں30 ارب روپے کے نئے ٹیکس لانے کی تیاری کرلی ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل منی بل لائے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 30ارب کے اضافی ٹیکس کیلئے رواں ماہ...

Back
Top