ملک ٹیکنیکل ڈیفالٹ کرچکا ہے، قوم کو ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں اصل حقائق سے آگاہ کرنا ہوگا، فنانشل ایمرجنسی لگانی ہوگی۔شبرزیدی
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ مخصوص ایل سیز کو کھولنے کا یہی مطلب ہے کہ پاکستان ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے لیکن ریاست ڈیفالٹ نہیں ہوئی۔
ان کاکہناتھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار صرف سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں، افسوس اس بات پر ہے کہ سابق...