کاروبار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےزرمبادلہ کے ذخائرکےحوالےسے وضاحت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کمرشل بینکوں کو قرضہ واپس کرنےکے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں صرف 4 ارب روپے رہ گئے ہیں۔ تاہم جیو نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب نہیں بلکہ10 ارب ڈالر ہیں، 4 ارب روپے مرکزی بینک کے پاس ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6ارب ڈالر بھی پاکستان کی ہی ملکیت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا...
آن لائن کمیٹی فراڈ کی ملزمہ سدرہ خلیل کےبیرون ملک فرار ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے 15دسمبر کو مراسلہ ارسال کیے جانے کے باوجودملزمہ کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لیے تاحال سدرہ خلیل کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ہوم بیسڈ فوڈ بزنس ’ڈیلی بائٹس‘ اور ہینڈی کرافٹ اسٹارٹ اَپ ’کروز‘ کی مالک سدرہ حمید نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر یہ اعلان کر کے کمیٹی میں حصہ لینے والوں کو دھچکا دیا کہ ان کے پاس 200 کے قریب اپنی کمیٹیوں کی ادائیگی...
پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹرز بنانے والی کمپنی 'ملت ٹریکٹرز' نے طلب میں کمی کےباعث پروڈکشن بند کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی نےاپنے اس فیصلے سےپاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کو آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی طلب میں شدید کمی اور کیش فلو میں رکاوٹوں کے باعث اپنا پروڈکشن یونٹ بند کررہی ہے۔ کمپنی کے مطابق پروڈکشن یونٹ 6جنوری بروز جمعرات 2023 سےبند کیا جائے گا اور تاحکم ثانی بند رہے گا۔ صحافی سعید بلوچ نے ملت...
حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، حکومت نے منی بجٹ لانے اور درآمدات پر 3 فیصد تک فلڈ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایک سے تین فیصد تک سیلاب ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ منی بجٹ لانے کیلئے تجاویز رواں ہفتے تک حتمی شکل اختیار کر لیں گی۔ سینئر سرکاری عہدیداروں نے دی نیوز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے درآمدات کو ریشنلائز کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا اور اب حکومت ایک سے تین فیصد تک فلڈ لیوی عائد کرے گی تاکہ درآمدات...
بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کرینگے ، ہنڈی حوالہ کرانے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کی جائے: ملک بوستان تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر پہلے کاروباری دن کے اختتام پر بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک نہ سکا، پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں نئے سال کے پہلے کاروباری سیشن میں 1 امریکی ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے اضافہ ہو گیا اور 226 روپے 94 پیسے پر بند ہوا جو 30 دسمبر کے کاروباری دن کے اختتام پر...
معیشت کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا,قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ معیشیت کیخلاف مہم چلانے والے اب نہیں بچیں گے,قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا, گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معیشت کو سدھارنے کے مشن پر طویل مشاورت کی گئی، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔ وزیرخزانہ نے اجلاس میں ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو مسترد کر دیا، اور چند ہفتوں میں معاشی...
توانائی بحران سے کیسے نمٹا جائے؟پاکستان بزنس کونسل نے فوری طور پر درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنے اور ہفتے میں تین روز گھر سے کام کرنے کی تجویز دے دی، پی بی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو فوری درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنا ہوگا، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے10 نکات پر او ای سی ڈی ممالک عمل کررہے ہیں لہٰذا پاکستان کو بھی ان نکات پر عمل کرنا چاہیے۔ پی بی سی نے تجویز دی کہ جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرنا چاہیے، ہائے ویز پر اسپیڈ کی حد 10 کلو میٹر گھنٹہ کم...
روس کے وزیر توانائی کی زیرصدارت وفد کا جلد پاکستان کے دورے کا امکان۔۔ تیل کی خریداری کے حوالے سے ماسکو سے روسی حکام کا ایک وفد جنوری 2023ء میں پاکستان پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق سستے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی روس سے خریداری کے حوالے سے پاکستان اور روسی حکام کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم ورہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم بھی شریک ہوئے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے حوالے سے ماسکو سے روسی حکام کا ایک...
تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، اب ملکی تاریخ میں پہلی بار مرکزی بینک کے ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں ہونے والی کمی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے جس سے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئے ہیں، اس وقت زرمبادلہ ذخائر 5...
غیر ملکی کمرشل بینکوں کو 1 ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں کی ڈیڈ لائن قریب آگئی ہے، حکومت پاکستان کو آئندہ ہفتے میں یہ ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں حکومت پاکستان نے 2 غیر ملکی بینکوں کو 1 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے، حکومت پاکستان نے یہ قرض ایک سال قبل اس سوچ سے لیے تھے کہ قرض دہندگان میچورٹی کے وقت ان کی مدت واپسی میں مزید توسیع کردیں گےتاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ لہذا حکومت پاکستان کو آئندہ ہفتے دبئی کے دو بینکوں کو...
ملکی معیشت میں غیر یقینی کی صورتحال کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکے دوسرےروز بھی مندی چھائی رہی اور بینچ مارک کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج کاروبار کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1اعشاریہ32 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی، انڈیکس 523 پوائنٹس کی کمی کےبعد 39 ہزار 276 پوائنٹس پر بند ہوا۔ واضح رہے کے آج صبح وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے...
پاکستان میں امپورٹس پر عائد پابندیوں کےثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، ملک میں گاڑیاں اسمبل کرنےوالی بڑی کمپنیوں نے اپنے پروڈکشن پلانٹس بند کرنے کے اعلان کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا کی گاڑیاں تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی انڈس موٹرز کے بعد اب سوزوکی پاکستان نے بھی عارضی طور پر پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے امپورٹس سے قبل پیشگی اجازت کےنظام کے نافذہونے کےبعد گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس کی امپورٹ میں...
موٹرسائیکل کو اندرون شہر سفر کیلئے سستی سواری سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ بات کچھ صادر معلوم نہیں ہوتی کیونکہ سال 2022 میں موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ اب یہ متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نظر آتی ہے۔ اس سال میں تقریباً ہر دوسرے ماہ ان کمپنیوں نے اپنے یونٹس کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ 2022 میں اٹلس ہونڈا نے 7بار چھوٹیموٹرسائیکل کی قیمت میں اضافہ کیا، اسی طرح یاماہا نے اسی سال میں 11 بار قیمت بڑھائی جبکہ سوزوکی نے 5 مختلف مواقع پر نرخوں میں اضافہ کیا۔ ہنڈا کی سی ڈی 70 کی قیمت میں...
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سینٹرل ایشیا ریجن اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،جس میں کہا گیا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے مسائل ہیں،پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن نہ ہونے کے باعث درآمدی...
ملک بھر میں بجلی اور گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، جس کی وجہ سے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ بجلی گیس کے بحران، درآمدات پر قدغن، بلند پیداواری لاگت اور سرمائے کی قلت کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو ارسال کردہ ہنگامی مکتوب میں انڈسٹری کی نمائندہ انجمن نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ سپلائی چین میں تعطل، سرمائے اور توانائی کی قلت ، خام مال ، پلانٹ مشینری، پرزہ جات کی درآمدات میں مشکلات نے...
عالمی ادارے اسٹینڈرڈز اینڈ پور ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سی کم کرکے سی سی سی پلس کردی گئی ہے۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کی گئی ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں اور شدید مہنگائی نے بھی پاکستانی معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں، پاکستان کے خراب اقصادی حالات کو دیکھتے ہوئے ریٹنگ میں کمی...
پاکستان میں ٹیوٹا کمپنیوں کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز کمپنی نے امپورٹس پر عائد پابندیوں کو دیکھتے ہوئے عارضی طور پر پلانٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بذریعہ نوٹس آگاہ کیا کہ امپورٹس کیلئے ایل سیز کھلنے میں ہونےوالی تاخیر کے باعث پروڈکشن جاری نہیں رکھ سکتے لہذا 20 سے 30 دسمبر تک پروڈکشن یونٹ کو مکمل طور پر بند کیا جارہا ہے۔ انڈس موٹرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے آٹو سیکٹر کوامپورٹس کیلئے پیشگی اجازت لینے...
گزشتہ 5 ماہ کے دوران پاکستان بھر میں 150 سپننگ ویوینگ ٹیکسٹائل ملز بند ہو گئیں، جس کے باعث 20لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، ٹیکسٹائل ملز مالکان کے مطابق اس وجہ پیداواری لاگت میں 100فیصد تک ہونے والا اضافہ ہے۔ مالکان نے شکوہ کیا کہ نئی حکومت آنے سے پہلے بجلی نرخ 18 روپے فی یونٹ تھے جو اب 36 روپے ہو چکے، پیٹرول150 سے بڑھ کر245 روپے فی لٹرہو گیا۔ انڈسٹری کو گیس دستیاب نہیں ہے ، ایل سیز نہیں کھل رہیں ٹیکسٹائل انڈسٹری چلانے کے لئے خام مال دستیاب نہیں، فوری نوٹس نہ لیا گیا تو مزید...
غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان لاکھوں نوجوان رزق کی تلاش میں سمندر پار چلے گئے. روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوگیا، رواں سال 7 لاکھ 65 ہزار نوجوان حصول روزگار کیلیے پاکستان چھوڑ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی ماہرین، اکاؤ ٹنٹس، ایسوسی ایٹ انجینئر، اساتذہ اور نرسز شامل ہیں، 92 ہزار سے زائد اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی دیارغیر جا بسے۔ سرکاری دستاویزات میں دیئے گئے...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری اداروں کے کمرشل بینکوں میں کھاتے بند نہیں ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کے سرکاری شعبہ جات اور وزارت دفاع کے اکاؤنٹس کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کمرشل بینکوں کے بینک اکاؤنٹس جنہیں دسمبر میں کلوز ہونا تھا اس سال ممکن ہے کلوزنگ حاصل نا کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کھاتوں میں مجموعی طور پر سرکاری اداروں کے 2 کھرب 90 ارب روپے سے زائد کی رقوم موجود...

Back
Top