اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر روس سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے، 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی گئی گندم نومبر سے جنوری کے درمیان میں درآمد کی جائے گی۔
ای سی سی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر منافع سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا اور ڈیلروں کا منافع 6 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری بھی...