سویا بین امپورٹرز نے چکن کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو رمضان میں لوگ ٹی وی پر چکن دیکھ کر روزہ افطار کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سویا بین امپورٹرز نے ملک میں مرغی کے گوشت (چکن ) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومتی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر خوراک کو اس بحران کا ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔
سویا بین امپورٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چکن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ یہاں تھم نہیں سکے گا بلکہ چکن کی قیمت1ہزار روپے تک پہنچ جائے گی، ایسا لگتا ہے کہ رمضان...