کاروبار

آئی ایم ایف نے قرض معاہدہ بحال کرنے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی، پاکستان کے سامنے آئی ایم ایف نے آخری مطالبہ رکھا تھا کہ کمرشل بینکوں سے براہ راست قرضے نہ لیے جائیں جس سے اتفاق کر لیا گیا تھا : ذرائع ملک میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ موجودہ حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے تمام پیشگی شرائط پر پاکستان نے مکمل درآمد کر دیا ہے جس کے بعد قرض معاہدے کو بحال کرنے کیلئے پاکستان کے سامنے ایک اور شرط رکھ دی...
حکومت نے قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے مزید قرضے لینے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کے علاوہ پہلے سے لیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلیے مارچ سے مئی2023ء کے تین مہینوں کے دوران 1.5ٹریلین روپے کے مزید قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے مجموعی طور پر لیے جانے والے قرضوں کا ہدف سات ٹریلین روپے مقررکیا ،ان قرضوں کے بڑا حصہ یعنی 5.5 ٹریلین روپے مالیاتی اداروں سے لیے گئے پہلے قرضوں پر سود کی مد...
پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کے کمرشل قرضے کی پہلی قسط موصول، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا تھا : ذرائع ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیٹ بینک آف پاکستان کو چین کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ فراہم کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ 3 مارچ 2023ء کو ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 75 کروڑ ڈالرز...
اتحادی حکومت نے رواں مالی سال کے صرف پہلے سات مہینوں میں قرض میں خالص 7.2 ٹریلین روپے کا اضافہ کیا، اوسطاً یومیہ 34 ارب روپے۔ اسٹیٹ بینک نے مرکزی حکومت کا جنوری 2023 تک کے قرضوں کا بلیٹن جاری کیا، جس میں وفاقی حکومت کے قرضوں پر کرنسی کی قدر میں زبردست کمی کے منفی اثرات کو ظاہر کیا گیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض جنوری کے آخر تک بڑھ کر تقریباً 55 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ، اس مالی سال کے جولائی 2022 سے جنوری 2023 کے دوران 7.2 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا اس عرصے کے دوران قرضوں کا...
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے لگژری آئمز پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔ وفاقی کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی ہے، سرکولیشن سمری منظوری کے بعدایف بی آرنوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اور اس اقدام سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد لگژری آئٹمز پر25 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا، جس کے بعد 1400سی سی گاڑیوں...
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے شرح سود میں اضافےکے فیصلے پرردعمل دیدیا ہے، مفتاح اسماعیل نے کہا ہے حکومت کی کوئی سنجیدہ معاشی پالیسی نظر نہیں آرہی۔ تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شرح سودمیں اضافے کے فیصلے کے بعد امید ہے کہ سب کچھ کرنے کےبعدحکومت آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنےمیں کامیاب ہوجائے گی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کو اس وقت ایک انٹیلی جنٹ اکنامک پالیسی کی ضرورت ہے مگر حکومت...
ڈالر کی قیمت اور اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں ہوشربااضافے پر کامران خان کا سخت ردعمل آج صبح سے ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 291 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح شرح سود میں بھی 3 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ اس پر کامران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈالر سرکاری قیمت اس وقت 284 رپے اوپن مارکیٹ 325 اب عوام کو پتا چلے گا کہ تاریخی مہنگائی کس کو کہتے ہیں یکمشت پیٹرول کم از کم 30 رپے لیٹر...
آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد۔۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔ نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردی ، پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی50 روپے تک لے جائی جائے گی۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی شرط کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا سکا ہے۔ یادرہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے لیکن اسکا فائدہ عوام...
ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کہ پاکستان مخالف عناصر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلارہے ہیں جو سراسر جھوٹ ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود 4 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں جبکہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کردی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور توقع کی جارہی ہے...
ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ مٰں ڈالر 19 روپے تک مہنگا آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہوگیا۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 6.6فیصد تک گری۔ انٹر بینک میں ڈالر فروخت کرنیوالوں نے 291 روپے تک کا مطالبہ کیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 266روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح اوپن کرنسی...
ڈی ایچ ایل ایکسپریس کا امپورٹ ایکسپریس پراڈکٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ، پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں پر ریگولیٹری اتھارٹیز کی طرف سے بیرونی ترسیلات زر پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں : کمپنی اعلامیہ حکومت کی طرف سے ترسیلات زر پر عائد پابندیوں کے باعث کورئیر، پیکیج ڈیلیوری ، اور ایکسپریس میل سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی لاجسٹکس کمپنی ڈی ایچ ایل ایکسپریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 مارچ 2023ء سے پاکستان کے درآمدکنندگان کیلئے اپنی امپورٹ ایکسپریس پراڈکٹ سروس کو معطل کر رہا ہے جبکہ کمپنی کی طرف سے...
مرکزی بینک نے کہا ہے کہ شرح سود کو 2 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف شرط کے بعد شرح سود کو 2 فیصد تک مزید بڑھانے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک مانیٹری کمیٹی کی میٹنگ 2 مارچ کو ہوگی، اس سے قبل مانیٹری کمیٹی کی میٹنگ 16 مارچ کو طے تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جنوری کو بھی مرکزی بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کر کے سود کی شرح 16 سے 17...
ہر روز اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیساتھ ساتھ تعمیراتی میٹریل کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے غریب تو غریب متوسط طبقہ بھی پریشان اور اپنے گھر کا خواب چکنا چور ہوتا دیکھ رہا ہے۔ سریا ہو یا سیمنٹ، ریت کی بات کریں یا بجری اور بنانے والی لیبر کی لاگت و دگر اخراجات کی، کچھ بھی قابو کر پانا ناممکن لگ رہا ہے۔ کورونا کے دوران 2020 میں عمران خان حکومت میں تعمیرات کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا گیا تھا مگر اب تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جس کے بعد...
یاماہا کمپنی نے جنرل سیلز ٹیکس کا سارا بوجھ صارفین پر منتقل کر دیا، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تیار کرنے والی متعدد کمپنیوں کی طرف سے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے: ذرائع ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور خام مال کی بڑھتی قیمتوں کے بعد یاماہا کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کر دیا ہے لیکن حسب روایت کمپنی کی طرف سے اس اضافے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی جبکہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں 1 فیصد اضافہ ہونے پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تیار کرنے...
معاشی بدحالی اور موجودہ مالی بحران کے باعث کارساز کمپنیوں نے ڈھائی سے تین لاکھ ملازمین کو ڈاؤن سائزنگ میں نکال دیا، نتیجتاً یہ ملکی بیروزگاری میں مزید اضافہ اور مسائل کا سبب ہے۔ پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری معاشی اتار چڑھاؤ اور درآمدی پابندیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اس کے باعث کمپنیوں نے اپنی پیداواری صلاحیت کم کر دی ہے جس کے بعد انہیں افرادی قوت کو بھی محدود کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور اس صورتحال نے بیروزگار افراد کی تعداد میں مزید ڈھائی سے تین لاکھ کا اضافہ کیا ہے۔ پاکستان...
آئی ایم ایف کا امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لے کر زیادہ ٹیکس وصولی کا مطالبہ۔۔پاکستان میں جو شہری عوامی یا نجی سیکٹر میں اچھی کمائی کر رہے ہیں انہیں اپنی معیشت میں حصہ ڈالنا چاہیے : منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیو کا میونخ سکیورٹی کانفرنس میں جرمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دل سے پاکستان کے شہریوں کے ساتھ ہوں کیونکہ وہ سیلاب سے تباہ حال ہیں جس نے ملک کی ایک تہائی آبادی کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے وہ آئی ایم ایف...
پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے،جس کے باعث صنعتیں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں، پاکستان میں بڑی کاروباری کمپنیوں کے پاس خام مال ختم ہوگیا،غیر ملکی زر مبادلہ بھی نہیں ہے، ان مسائل کے باعث گزشتہ مہینوں کے دوران مالکان نے اپنی سرگرمیاں بند کر دیں، امریکی ادارے بلومبرگ کی رپورٹ نے بھی پاکستان کے معاشی حالات پر رپورٹ شائع کردی، رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی وجہ سے ڈیفالٹ کے خطرے کا سامنا کرنے والی معیشت کی بحالی کیلئے مشکلات بڑھ چکی ہیں۔ پاک سوزوکی موٹر کارپوریشنز کا مقامی یونٹ بند ہے، اس بندش میں...
پاکستانیوں نے 6 ماہ کے دوران 6 ارب ڈالرز غذائی اشیاء پر اڑا دیئے۔۔ کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات کا مجموعی حجم پاکستان کرنسی میں دیکھا جائے تو یہ اضافہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 40 فیصد بنتا ہے: وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے رواں مالی سال کے پہلے 7 مہینوں کے دوران غذائی اشیاء کی درآمدات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں جاری معاشی بحران کے باوجود پاکستان 1347 ارب روپے کے برابر زرمبادلہ کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات پر خرچ...
زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ہفتے مسلسل کمی کا تسلسل ٹوٹ گیا، ذخائر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق 10 فروری کو اختتام پزیر ہونے والےکاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا ساڑھےتین ماہ بعد اضافہ دیکھا گیا، اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 27 کروڑ60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کےذخائر کی مالیت 8 ارب70 کروڑ22 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جس میں اسٹیٹ بینک کے 3 ارب19 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز شامل ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 11...
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے قائمہ کمیٹی کو نئے ٹیکسز سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کردیا,سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا, جس میں چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام درآمدی لگژری اشیا پر 25 فیصد ٹیکس لگایا جارہا ہے جن میں درآمدی گاڑیاں، میک اپ کاسامان اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق امپورٹڈ واٹر، ہوم ایمپلائنسز، کراکری، فٹ ویئر، درآمدی فرنیچر، چاکلیٹ، پرفیوم، کارن فلیکس اور باتھ روم کے درآمدی سامان پربھی 25 فیصد ٹیکس...

Back
Top