کاروبار

گزشتہ 11 ماہ کے دوران 40 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو چکی۔۔صنعتی شعبہ کیلئے بجلی کا رعایتی ٹیرف بحال کیا جائے: اپٹما کا مطالبہ صنعتوں کو 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے : ترجمان سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ ومحصولات کے اجلاس میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے رواں مالی سال کیلئے پیش کیے بجٹ میں ملک کے صنعتی شعبہ کو نظر انداز کر کے سبسڈی نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان اپٹما کا کہنا تھا کہ...
پاکستانی ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کی ڈیجیٹل خریداری کی ادائیگیاں 1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔۔ملک میں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 17 لاکھ سے زائد: ذرائع پاکستان میں جاری معاشی بحران اور ڈالرز کی شدید قلت کے باوجود پاکستان کے شہریوں نے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ سے بیرون ملک آن لائن خریداری کی مد میں سالانہ 1 ارب ڈالرز خرچ کر دیئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بیرون ملک آن لائن شاپنگ کی ادائیگیوں کے لیے پاکستانی شہریوں کی طرف سے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے...
آئی ایم ایف کی جانب سے بیل آؤٹ پیکیج نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ کی طرف بڑھنے لگا۔ امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق روپے کی ریکارڈ سطح پر قیمت گرنے اور ذخائر کم ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بغیر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھنے لگا۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے 6.7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے میں ناکامی کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ہے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ڈیفالٹ کے...
معروف ماہر معیشت عابد سلہری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 بلین ڈالر سے بھی نیچے جا چکے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت عابد سلہری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر مزید نیچے آگئے ہیں حکومتی ٹیم کی کوشش ہوگی آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کرے۔ ماہر معیشت عابد سلہری نے کہا کہ آئی ایم ایف ریونیو بڑھانے کیلئے کچھ ٹیکسز لگاتا ہے یا نہیں، دیکھنا ہوگا کہ آئی ایم ایف مزاکرات میں کیا کرنے جارہا ہے۔ان سارے معاملات میں کم از کم حکومت کو ایک فائدہ یہ ہے کہ اب تک آئی ایم ایف سے مذاکرات...
ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بندرگاہوں پر رکے ہوئے 4 ارب ڈالرز مالیت کے کنٹینرز کلیئر کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر علاؤ الدین شیخ ، ملک بوستان سمیت دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور ملکی معاشی صورتحال و ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علاؤ الدین نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی...
پاکستان کے دفاعی بجٹ کی بات کی جائے تو سرحدوں کے محافظ کی خدمات زیادہ اور بجٹ کم ہے، کہا جاتا ہے کہ دفاعی بجٹ کُل بجٹ کا 70 یا 80 فیصد لے جاتا ہے۔ اس بارحکومت کی جانب سے کہا جاچکا ہے کہ تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی۔ نئے مالی سال 2023-24 کے دوران دِفاعی بجٹ 1530ارب سے بڑھا کر 1800ارب کیے جانے کا امکان ہے، دفاعی بجٹ کا خطے کے دیگر ممالک کے بجٹ کے ساتھ تقابلی جائزہ لیں تو بہت سے غور طلب نکات سامنے آتے ہیں۔ خطرے کے اِدراک، متفرق چینلجز اور پاکستان آرمی کی صف آرائی کو مدِ نظر رکھتے...
ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر گئے ہیں، سرکاری ذخائر4 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت9 ارب33 کروڑ48 لاکھ ڈالر ہے، غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ برقرار ہے جس کی وجہ سے سرکاری ذخائر کی مالیت4 ارب ڈالر سے بھی گر گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق2 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے...
نئے مالی سال کےبجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،اضافہ لیوی کی مد میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ میں حکومت نے نئے مالی سال کےبجٹ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ اس حوالےسے حکومت کو پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کی تجویز ملی ہے، لیوی میں اضافےسے حکومتی آمدن میں 870 ارب روپے کے اضافے کا امکان ہے، حکومت اضافی آمد ن کو پنشن میں 30 فیصد اضافے کی مد میں استعمال کرنے...
عوام ہوجائیں ہوشیار، بجٹ میں 470 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز وفاقی حکومت نے نئےمالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کیلئے موجودہ ٹیکسز کو برقرار رکھتےہوئے مزید 470ارب روپے کے ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال فروری کے مہینے میں ایک منی بجٹ پیش کرکے170 ارب روپے کےاضافی ٹیکسز عائد کیے تھے، نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے دوران ان ٹیکسز کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ روز مرہ اشیاء پر...
اسٹاک مارکیٹ میں متعدد روز کی تیزی کے بعد آج شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جس سے سرمایہ کاروں کے تقریبا 40 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہورہا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز اسی مثبت رجحان کے ساتھ شروع ہوا جو گزشتہ کچھ دن سے دیکھا جارہا تھا تاہم دوپہر کے بعد حصص مارکیٹ اچانک نیچے...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ہی ختم ہونے کا امکان ہے،وزارتِ خزانہ کے ذرائع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں خدشہ ظاہر کردیا گیا،وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے کے لیے وقت نہیں ہوگا۔ ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا،وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض کے معاہدے کی میعاد 30 جون ہے، جبکہ موجودہ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے مدد مانگ لی۔۔ آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیاسی تنازعات حل کرنیکا مطالبہ نجی چینل اے آروائی نیوز کے ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 9 واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگ لی جس پر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بیل آوٹ پیکج کیلئے پاکستان اپنے سیاسی تنازعات آئین میں رہتے ہوئے حل کرے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاری سیاسی بحران کو ختم کیاجائے اُس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام...
ملک میں سیاسی محاذ آرائی، اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں شروع ہونے والی شدید سیاسی و عدالتی محاذ آرائی کا براہ راست اثر معاشی سرگرمیوں پر نظر آنا شروع ہوگیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور پاکستان حکومت کے مابین معاہدے میں تاخیر کے باعث ملک میں معاشی صورتحال بہتر ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ...
ملکی معاشی و سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث کاروں، جیپ وغیرہ ہلکی گاڑیوں کی فروخت اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد کم ہو کر 4 ہزار 463 یونٹس رہ گئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینے میں گاڑیوں کی فروخت آدھی رہ گئی جو گزشتہ برس کے اسی مہینے کے 2 لاکھ 27 ہزار 995 یونٹس کے مقابلے میں ایک لاکھ 14 ہزار 868 ریکارڈ کی گئی۔ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر فروخت 52 فیصد گری۔کورونا وبا کے سبب مئی 2020 میں لاک ڈاؤن کے بعد سے اس کیٹگری میں یہ کم ترین ماہانہ فروخت ہے۔ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کی...
آئی ایم ایف نے پاکستان سے زرمبادلہ ذخائر2 ماہ کی درآمدت کے مساوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے آئی ایم ایف کے پاکستان سے مطالبات مسلسل بڑھ رہے ہیں، اب آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کردیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے مساوی ہونے چاہئیں، جو 11 سے 12 ارب ڈالر بنتے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان 9 ویں اقتصادی جائزہ رپورٹ کی بیشتر شرائط پوری کرچکا ہے، حکومت نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے 170 ارب کے ٹیکس بھی عائد کئے ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نےآئی ایم ایف کی شرائط کے عین...
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2022-23کے پہلے 9 ماہ میں3.58 ٹریلین روپے مالیت کا قرضہ ادا کردیا،وزارت خزانہ کی جانب سے آمدنی اور اخراجات بارے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے مطابق اسی عرصے کے دوران پاکستان کی آمدنی 3.4 ٹریلین روپے رہی ہے، اسکے مقابلے میں مجموعی اخراجات 6 ہزار 978 ارب روپے سے زائد رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حکومت کا بجٹ خسارہ 3 ہزار 534 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ دفاعی اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں،قرضوں اور...
پاکستان پیٹرولیم کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ آصف محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں روسی تیل آنے کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔ خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیٹرولیم خواجہ آصف محمود کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولی طو رپر تو پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ہماری حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے کو اس فرق سے بھرنے کی کوشش کررہی ہے، روس سے معاہدہ...
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک بار پھر شرح بڑھانے کا مطالبہ۔۔۔ پاکستان کے اگلے مالی سال میں زرمبادلہ ذخائر 11.7 ارب ڈالرز رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے: رپورٹ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے وسط ایشیا اور مڈل ایسٹ کی علاقائی جائزہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان سے ایک بار پھر سے شرح سود میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی میں کمی کے رحجان کو روکنے کیلئے پالیسی ریٹ میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ رواں مالی کے دوران پاکستان...
ملک بھر کے عوام مہنگائی سےجہاں عوام تنگ ہیں وہیں ایف بی آر افسرز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئے، آئندہ مالی سال2023-24 کیلیے بجٹ سازی کے اہم موقع پرمہنگائی کے ستائے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور ماتحت اداروں کے افسروں نے کام سے معذرت کردی۔ ایف بی آرہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ افسروں کی جانب سے تیس جون تک چھٹیوں پر جانے کی درخواستوں کی ردی جمع ہوگئی، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور فیلڈ فارمشنز کے افسروں کی جانب سے ایف بی آر کو چھٹیوں کیلیے ارسال کیے جانیوالے خطوط میں کہا گیا آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث کم...
بلند شرح سود میں مسلسل اضافے نے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر کردیں، پاکستان میں غیر پیداواری قرضوں کی شرح دوگنا سے زیادہ بڑھ گئی، جبکہ معاشی سرگرمیوں کے لیے قرضوں کی طلب میں 5.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بینکنگ سیکٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ساڑھے نو ماہ کے دوران بینکوں کی جانب سے غیرپیداواری اخراجات کی مد میں قرضوں کی فراہمی میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے قرضوں کی شرح میں 5.5 فیصد کمی نظر آئی۔ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ کے...

Back
Top