آج ملک میں کاروباری منڈیوں میں منفی کاروباری رجحان دیکھا گیا ہے، ایک طرف روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی تو دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز منفی کاروباری رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 199 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس48ہزار386 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اس کمی کے باعث 32 ارب روپے کمی ہوئی اور یہ7ہزار 257ارب روپے کی سطح پر آگیا، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ...