کاروبار

ملک بھر کے 20 لاکھ دکانداروں پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان؟، ایف بی آر کی طرف سے ایسے دکانداروں کو ایکٹو ٹیکس پیر لسٹ میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا: ذرائع ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت کی طرف سے آئندہ وفاقی بجٹ میں سالانہ 1 کروڑ سے زیادہ آمدن والے دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ٹیکس تجاویز کے جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ...
ملکی معاشی صورتحال اور واجب الادا قرضوں بارے وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری۔۔جولائی سے دسمبر کے دوران 3.2 ارب ڈالرز کے غیرملکی قرض لیے گئے جبکہ2.7 ارب ڈالرز غیرملکی قرض واپس کیا گیا: رپورٹ وفاقی وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی واجب الادا قرضوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022ء سے 2023ء کے دوران ملکی معیشت کی شرح نمو 5فیصد کے مقررکردہ ہدف کے مقابلے میں صرف 0.8 فیصد رہنے جبکہ مہنگائی بڑھ کر 28.5 فیصد پر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور قرضوں میں...
پہاڑی تودے کی زد میں آنےو الے ٹرکوں بارے پراپیگنڈے کا پول کھل گیا۔۔طورخم بارڈر سے افغانستان چینی کی برآمد پر حکومت پاکستان کی طرف سے اس وقت کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی: ذرائع طورخم بارڈر پر پہاڑی تودے کی زد میں آنے والے چینی سے بھرے ٹرکوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چند شرپسند عناصر کی طرف سے کیے گئے بے بنیاد پراپیگنڈے کا پول کھل گیا۔ افغانستان برآمد کی جانے والی چینی کے کنٹینرز 18 اپریل کو طورخم بارڈر پر پہاڑی تودے کی زد میں آگئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر چند شرپسند عناصر کی طرف سے...
دی اکانومسٹ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال مہنگائی بڑھ کر 30.3 فیصد رہے گی جبکہ اگلے سال کمی سے 20.8 فیصد رہے گی بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جاری سیاسی بحران اور امن وامان کی صورتحال کو معاشی بحران کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ موجودہ اتحادی حکومت ملک میں بڑھتی مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے مقبولیت کھو چکی ہے۔...
پاکستانی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو مزید 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پلان فراہم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پاکستان کو ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے علاوہ جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے اعلان کردہ امداد کے تحت پاکستان کو فنڈز ملیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم سے شیئر کردہ پلان میں عالمی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک اور کمرشل بینکوں سے فنڈز ملنے...
دی نیوزکے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے، کیونکہ پاکستان کو اب تک متحدہ عرب امارات سے اضافی ایک ارب ڈالرز کے حوالے سے تصدیق نہیں مل سکی، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی راہ میں اب تک ایک رکاوٹ موجود ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بدھ کی رات اس نمائندے کو بتایا حکومت نے اماراتی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے کیے اور اضافی ایک ارب ڈالرز کے حصول کیلئے معاملات پراسیسنگ کے مراحل میں ہیں۔ ایک اور سینئر عہدیدار کے...
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ۔۔ ڈالر انٹربینک میں 288.43پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے زائد ہونیکی اطلاعات ہیں تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ صرف دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 2روپے 55 پیسے اضافہ ہوا، ڈالر 284 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 9 پیسے کا ہوگیا تھا لیکن آج ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردی اعدادوشمار کے مطابق آج روپے...
معاشی بحران، ورلڈ بینک کی پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کی پیشگوئی۔ پاکستان کا مالی سال جولائی سے جون تک ہوتا ہے، رواں سال ملکی معیشت میں 2 فیصد اضافہ متوقع ہے: رپورٹ ورلڈ بینک نے پاکستان کے معاشی حالات کے تناظر میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں کمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق محدود زرمبادلہ ذخائر، شرح سود میں اضافے اور معاشی بحران کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ رواں سال پاکستان کی معیشت میں 0.4 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جبکہ اکتوبر میں ورلڈ...
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی مہنگی بجلی، گیس اور 20 فیصد شرح سود کے ساتھ انڈسٹری چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ارسال کیے گئے خط میں اپٹما کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز نے لکھا ہے کہ ٹیکسٹائل کی 50 فیصد صنعت بندش کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، رواں سال ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ سال سے تین ارب ڈالر کم رہیں گی۔ خط میں گوہر اعجاز نے لکھا ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس انتہائی مہنگی...
ملک میں موبائل فون تیار کرنے والے تمام یونٹس بند کردیئے گئے ہیں، جس سے ہزاروں لوگوں کے روزگار خطرے میں پڑ گئے ہیں، غیر ملکی برانڈ کے 3 یونٹس سمیت ملک کے تقریباً تمام 30 موبائل فون اسمبلی یونٹس اب بند ہو چکے ہیں، مینوفیکچررز کہتے ہیں درآمدی پابندیوں کے سبب ان کے پاس خام مال ختم ہو گیا ہے، جس سے تقریباً 20 ہزار ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر کمپنیوں نے ملازمین کو اپریل کی تنخواہوں کا نصف ایڈوانس ادا کرنے کے بعد فارغ کر دیا اور انہیں بتایا گیا پروڈکشن...
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے ہم پاکستان کے اکنامک سولجر ہیں، ہمیں فری ہینڈ دیا جائے، اگر حکومت بیرون ممالک پاکستانیوں سے ڈائریکٹ سواپ پالیسی کے تحت ڈالر لینے کی اجازت دے، تو ہم سالانہ بارہ ارب ڈالر فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کو آئی ایم ایف کی بلیک میلنگ سے نجات مل جائے گی، ایکسچینج کمپنیز ماہانہ تین سو سے چار سو ملین ڈالر اور سالانہ چار ارب ڈالر حکومت کو انٹربینک میں کمرشل بینکوں کے ذریعے فراہم کرتی ہیں، موجودہ حکومت کو بھی ایکسچینج کمپنیزنے اپریل...
آئی ایم ایف (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکشن اور آئینی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر مبنی ادارے کی کوئی شرط نہیں۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے حالیہ چہ مگوئیوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صوبائی اور عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق وقت کے تعین اور دیگر فیصلوں کا اختیار مکمل طور پر پاکستان کے اداروں کے پاس ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پروگرام میں ایسی کوئی شرط نہیں جو آئینی...
خطے کے 9 ممالک کے لیے ملکی برآمدات مالی سال 2023 کے ابتدائی 8 مہینے میں 18.28 فیصد گر گئیں، جس کی بنیادی وجہ چین کو بھیجی جانے والی شپمنٹس میں کمی ہے۔ معروف نجی انگریزی اخبار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران کمی صرف برآمدات تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ خاص طور پر چین سے درآمدات میں بھی تنزلی ہوئی ہے۔ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کی وجہ سے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کا انتظار ہے کیونکہ صارفین کی اشیا کے لیے لیٹر آف...
پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی طرف سے اسٹیٹ بنک کو لکھے گئے ایک خط میں سامنے آئی ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی طرف سے اسٹیٹ بنک کو لکھے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ ٹمپریری اکنامک ریفائنانس فیسلیٹی اور ایل ٹی ایف ایف کے بحران کی وجہ سے۔ سابق حکومت کے دور میں ٹی ای آر ایف اور ایل ٹی ایف ایف کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں جس سے صنعتکاروں کو ٹیکسٹائیل یونٹ لگانے میں پیش رفت ہوئی تھی۔ اپٹما کا کہنا ہے...
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی اصلاحات، کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی، سودی قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت مانیٹری جیسی پالیسیز اپنانے کا کہا ہے ، ایسی ہی شرائط آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے سامنے رکھی ہیں۔ بین الاقوامی اشاعتی ادارے مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو مزید بلاسود قرضے دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد وزیر خزانہ نے شکایت کی کہ دوست ممالک بھی پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے خواہشمند نہیں۔ پاکستان کے پاس صرف 3...
امریکہ نے پاکستان اور روس کے درمیان تیل معاہدوں کے حوالے سے اہم تجویز دیتے ہوئےکہا ہے کہ ان معاہدوں کیلئے طے شدہ نرخوں پر عمل کرے۔ تفصیلات کے مطابق یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے توانائی جیفری پیاٹ نے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کے بعد ایک خصوصی انٹرویو کے دوران دیا اور امریکہ تاپی پائپ لائن گیس اوروسط جنوب ایشیاء(کاسا) کے منصوبوں کی حمایت کی۔ جیفری پیاٹ کا کہنا تھا کہ یوکرین کےساتھ جنگ کے بعد روس توانائی فراہم کرنے والا ایک بااعتماد ملک نہیں رہا، پاکستان سمیت...
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پارٹس اور دیگر بنیادی پرزہ جات کی کمی کے باعث موٹرسائیکل پلانٹ 20 مارچ سے 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اسٹاک فائلنگ میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ کار اسمبل پلانٹ کام کرتا رہے گا۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2023 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 27ہزار 792 بائیکس اسمبل اور 24ہزار 981 بائیکس فروخت کیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24ہزار 613 اور 24ہزار 515 یونٹس کے مقابلے میں بالترتیب 13 فیصد اور 2 فیصد زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے...
حصص بازار میں100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 364 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ومعاشی غیریقینی صورتحال اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ تاحال قرض معاہدہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رحجان رہا۔ آج سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے اربوں روپے کا نقصان دیکھنے میںآیا۔ کاروباری دن کے آغاز پر حصص مارکیٹ میں پھر سے مثبت رحجان دیکھنے میں ایا...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق ایک ہفتے کےدوران ملکی ذخائر میں ایک کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے بعد ملکی ذخائر5اعشاریہ 45 ارب ڈالر سے بڑھ کر 5اعشاریہ52 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 9کروڑ20 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد9اعشاریہ75 ارب ڈالر سے بڑھ کر...
چین نے پاکستان سے فوری طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر واپس مانگ لیے ہیں، بدترین معاشی بدحالی کا شکار پاکستان کیلئے یہ ایک بہت بڑا دھچکہ ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک چین نے پاکستانی حکومت سے فوری طور پر آئی پی پیز کوڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے اس مطالبے کو " چین کے قرضوں کاپھندا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک حقائق باتوں سے زیادہ زور سے گونج رہے ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...

Back
Top